لاہور میں مسجد کا پیش امام قتل، وزیراعلیٰ پنجاب نے نوٹس لے لیا

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

نمل یونیورسٹی کے باہر دو گروپوں کے جھگڑے میں ایک نوجوان قتل، 5زخمی ہوگئے
نمل یونیورسٹی کے باہر دو گروپوں کے جھگڑے میں ایک نوجوان قتل، 5زخمی ہوگئے

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

لاہور :مسجد کے پیش امام کو شہ رگ کاٹ کرموت کے گھاٹ اتار دیا گیا، وزیراعلیٰ پنجاب نے واقعہ کا نوٹس لے لیا، ملزمان کو گرفتار کرکے قانون کے کٹہرے میں لانے کا حکم دیدیا۔

امام مسجد آصف کو نامعلوم افراد نے تیز چھری سے گلا کاٹ کر قتل کیا۔ پولیس کے مطابق امام مسجد کو نامعلوم افراد نے مسجد کے کوارٹر میں ملنے آئے تھے۔ مقتول امام آصف ولد مرید حسین ملتانی کالونی میں مسجد میں امامت کراتے تھے۔

امام مسجد کی لاش کو پوسٹمارٹم کے لئے مردہ خانے منتقل کردیا گیا۔ واقعہ کی تحقیقات کی جارہیں ۔ابھی تک کوئی گرفتاری نہیں عمل میں نہیں جا سکی۔

مزید پڑھیں:اسلام آباد میں قبضہ مافیا کا حملہ، بنی گالہ فائرنگ سے گونج اٹھا، پولیس خاموشی تماشائی

وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے لاہور کے علاقے شالیمار میں امام مسجد کے قتل کے واقعہ کا نوٹس لے لیا۔اور سی سی پی او لاہور سے رپورٹ طلب کر لی ہے۔

وزیراعلیٰ پنجاب نے واقعہ میں ملوث ملزمان کی جلد سے جلد گرفتاری کا حکم دیا ہے۔ وزیراعلی پنجاب کا کہنا ہے کہ مقتول امام مسجد کے لواحقین کو ہر قیمت پر انصاف فراہم کیا جائے گا۔

Related Posts