قتل کے مجرم کو تعلیمی قابلیت کی بنیاد پر 10لاکھ روپے کی اسکالر شپ کی پیشکش

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

کراچی: نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کا فرمان ہے کہ علم حاصل کرو چاہے اس کے لئے تمہیں چین ہی کیوں نہ جانا پڑے، تعلیم کے میدان میں لوگوں میں نے بڑے بڑے کارنامے انجام دیئے ہیں، مگر آج ہم آپ کو بتاتے ہیں قتل کے مجرم کی داستان، جو جیل میں ہوتے ہوئے تعلیم کے میدان نمایاں کامیابیاں حاصل کررہا ہے۔

ایم ایم نیوز سے بات کرتے ہوئے قتل کے مجرم نعیم شاہ نے بتایا کہ اس نے انٹرمیڈیٹ کے امتحانات میں اے ون گریڈحاصل کیا اور سب کو ورطہ حیرت میں ڈال دیا، نعیم شاہ نے انٹرمیڈیٹ میں 1100میں سے 954نمبر لیکراے ون گریڈ حاصل کیا۔

نعیم کی قابلیت کو دیکھ کر اسے انسٹیٹیوٹ آف چارٹرڈ اکاؤنٹنٹس کی 10 لاکھ روپے کی ایدھی اسکالرشپ کی پیش کش کی گئی ہے۔جبکہ نعیم اپنی پڑھائی کی خاطر سخت محنت کررہا ہے۔

انٹر میڈیٹ میں اے ون گریڈ حاصل کرنے والا مجرم نعیم شاہ کو قتل کے جرم میں 25 سال قید سنائی گئی جبکہ وہ گزشتہ 11 سال سے جیل میں سزا کاٹ رہا ہے اور اسی دوران اس نے تعلیم بھی حاصل کی۔

نعیم شاہ انٹرمیڈیٹ میں سب سے زیادہ نمبر لینے والے 20 طلبا میں شامل ہے۔نعیم شاہ نے ایم ایم نیوز کو بتایا کہ جیل میں اگر کوئی ایک بوتل کی عطیہ کرے تو اس کی ایک ماہ کی سزا کم ہوجاتی ہے، نعیم نے بتایا کہ وہ 6بوتلیں کی عطیہ کرچکا ہے۔

آخر میں قتل کے مجرم نعیم شاہ نے حکومت وقت اور دیگر اعلیٰ حکام سے درخواست کی ہمدردی کی بنیاد پر اس کی سزا ختم کی جائے تاکہ وہ آزاد ہوکر بہتر اور اچھی زندگی گزار سکے۔

Related Posts