میشا شفیع کے وکیل نے ہتک عزت کی کارروائی روکنے کامطالبہ کردیا

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Meesha shafi

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

لاہور: معروف گلوکارہ میشا شفیع کے وکیل نے گلوکار علی ظفر کے ساتھ تنازعہ میں ایف آئی اے کی سفارش پر ہتک عزت کی کارروائی روکنے کا مطالبہ کیا ہے۔

میشا شفیع کے وکیل کا کہنا ہے کہ عورتوں کی حفاظت کیلئے قانون خواتین کے خلاف ہی استعمال کیاجا رہاہے،وزیر داخلہ،ڈی جی ایف آئی اےایف آئی آردرج کرنےکی تحقیقات کریں۔

میشا شفیع کے وکیل ثاقب جیلانی نے کہا کہ عفت عمرنے میشا شفیع کے حق میں بیان رکارڈ کرایاہے، میشا شفیع کا کیس چلا ہی نہیں ،میشا شفیع کےالزام والے کیس کی سال میں صرف ایک بار سماعت ہوئی۔

ثاقب جیلانی نے کہا کہ میشا شفیع علی ظفر کو بدنام نہیں کر رہی تھیں ،ریاست کو کیس شروع نہیں کرنا چاہیے تھا، کسی ادارے کے پاس اختیار نہیں کہ کسی کو بدنام کرے۔

گلوکار و فنکارعلی ظفر کے خلاف جنسی ہراسگی کیس میں ایف آئی اے نے گلوکارہ میشا شفیع اور دیگر ملزمان کے خلاف کارروائی کی سفارش کی تھی۔

مزید پڑھیں:علی ظفر ہراسگی کیس، ایف آئی اے کی میشا شفیع کے خلاف کارروائی کی سفارش

ایف آئی اے نے میشا شفیع، عفت عمر، علی گل پیر، ماہم جاوید اور لینا غنی کو قصور وار قرار دیتے ہوئے علی ظفر پر لگائے گئے جنسی ہراسگی کے تمام تر الزامات کو بے بنیاد قرار دے دیا تھا۔

وفاقی تحقیقاتی ادارے نے حیسم الزمان، فریحہ ایوب اور دیگر ملزمان کو بھی عفت عمر، علی گل پیر، ماہم جاوید اور لینا غنی کی علی ظفر کے خلاف سوشل میڈیا مہم چلانے پر قصور وار قرار دیا۔

Related Posts