لانگ مارچ کی تاریخ قریب آنے کے باعث حکومت مجھے گرفتار کرنا چاہتی تھی۔مریم نواز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

مسلم لیگ ن کی نائب صدر نے آزاد کشمیر انتخابات میں مبینہ دھاندلی کی ویڈیو شیئر کردی
مسلم لیگ ن کی نائب صدر نے آزاد کشمیر انتخابات میں مبینہ دھاندلی کی ویڈیو شیئر کردی

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

لاہور: ن لیگ کی نائب صدر مریم نوازنے کہا ہے کہ لانگ مارچ کی تاریخ قریب آرہی تھی، اس لیے حکومت مجھے گرفتار کرنا چاہتی تھی جبکہ تحریکِ انصاف کی حکومت اور طاقت دونوں ختم ہورہے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سابق وزیرِ اعظم نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز نے کہا کہ میں ڈسکہ کے عوام کو شاباش دیتی ہوں کہ انہوں نے ووٹ پر پہرہ دیا اور آٹا، چینی چوروں کا احتساب کیا۔

حکومت پر تنقید کرتے ہوئے ن لیگ کی نائب صدر نے کہا کہ انہوں نے رسوا ہو کر ڈسکہ میں دوبارہ ضمنی انتخاب ہار جانا مناسب سمجھا جبکہ ڈسکہ میں ن لیگ کی فتح تبدیلی کا پیش خیمہ ہے۔ جسے کہتے تھے سیاست ختم ہوگئی، اس نے لندن میں بیٹھ کر ہرا دیا۔

نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز نے کہا کہ نیب پولیٹیکل انجینئرنگ کا ادارہ ہے۔ جس دن پی ٹی آئی کی حکومت ختم ہوئی، یہ باہر نکل کر مہم چلانے کے بھی لائق نہیں رہیں گے۔ پنجاب میں برادری سسٹم، انتظامیہ اور حکومت کا اثر رسوخ کام کرتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ حکومت نیب کو سیاسی مخالفین کے خلاف استعمال کر رہی ہے۔ حکومت کو ہر فورم پر شکست کا سامنا ہوا جس کے بعد انہیں عوام کے میدان میں آنا پڑا، پھر یہ سپریم کورٹ گئے کہ ہمیں عوام کے میدان میں شکست سے بچاؤ۔عوام نے انہیں الٹے پاؤں بھاگنے پر مجبور کردیا۔

مریم نواز نے کہا کہ عوام نے حکومت کو ووٹ چوری کرتے ہوئے رنگے ہاتھوں پکڑ لیا۔ مسلم لیگ (ن) عوامی قوت کے ساتھ حکومت کے سامنے کھڑی ہے۔ ن لیگ کو توڑنے کیلئے 5 سال تک سرتوڑ کوششیں کی گئیں۔ نواز شریف اور مریم کی کردار کشی کی گئی۔

یہ بھی پڑھیں: الیکشن کمیشن کا فیصل واؤڈا اور 2اراکینِ اسمبلی کوحلقہ چھوڑنے کا حکم

Related Posts