این آر او دیناعمران خان کی حیثیت نہیں، لانے والوں کو پیچھے ہٹنا ہوگا، مریم نواز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

maryam nawaz addressing the Benazir's death anniversary

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

لاڑکانہ: پاکستان مسلم لیگ ن کی مرکزی نائب صدر مریم نواز نے کہا ہے کہ این آر او دیناعمران خان کی حیثیت نہیں ہے، عمران خان کی نالائقی کا بوجھ فوج کواٹھانا پڑتا ہے،پی ڈی ایم میں پھوٹ ڈالنے کا خواب پورا نہیں ہوگا۔

پاکستان پیپلزپارٹی کی سابق چیئرپرسن محترمہ بینظیر بھٹو کی برسی کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مریم نواز نے کہا کہ عمران خان چیخ چیخ کر کہہ رہا ہے مجھے کچھ نہیں آتا،تمہیں یہ کہنا چاہیے کہ تیاری کے بغیر حکومت میں نہیں لانا چاہیے، خود کہہ رہا ہے تیاری کے بغیر حکومت میں نہیں آنا چاہیے۔

مریم نوازنے کہا کہ اپنے منہ سے اعتراف کررہا ہے نااہل ہوں، نالائق ہوں، سیاستدانوں نے خود اپنی غلطیوں کا ازالہ کیا، ایک دوسرے کے خلاف سازشوں پر کہا اب سازشیں نہیں کریں گے،اسی ازالہ کی وجہ سے جمہوری حکومتیں اپنی مدت پوری کرنے لگیں۔

ن لیگ کی نائب صدر نے کہا کہ سیاستدانوں سے غلطیاں ہوئیں جس کافائدہ جمہوریت شکن قوتوں نے اٹھایا،سیاسی حریف ہونے کے باوجود پی ڈی ایم قیادت ایک اسٹیج پرایک فیملی کی طرح اکٹھی ہے، میثاق جمہوریت صرف ایک اتحاد یاکاغذکاٹکرا نہیں تھا۔

مریم نوازنے کہا کہ مجھے اپنے باپ کے نظریہ سے محبت ہے،ملک سےمحبت ہے،میں نےتوکچھ سال اپنی والدہ کیساتھ گزارے لیکن بلاول نےبچپن میں ماں کوکھودیا،میری بینظیر سے نسبت باپ بیٹی سے لازوال محبت والی ہے۔

انہوں نے کہا کہ اپوزیشن مہنگائی کی بات کرتی ہے توکہتے ہواپوزیشن فوج کوبدنام کررہی ہے،حکومت گھر نہیں جائے گی تو تمہارے چولہے نہیں جل سکتے،تمہاری اوقات اور حیثیت ایک این آر او دینے والے کی بھی نہیں، شہبازشریف سے خاندان والوں کی ملاقات نہیں ہوتی،میسنجر کیلئے دروازے کھول دیتے ہیں۔

مزید پڑھیں:مسلم دنیا کی پہلی خاتون سربراہِ مملکت بے نظیر بھٹو کی مادرِ وطن کیلئے خدمات

مریم نواز نے وزیراعظم عمران خان کے حوالے سے کہا کہ تابعدار خان کبھی کسی کو میسج بھیجتا ہے، پیغام بھیجتا ہے، پی ڈی ایم نے تمام صوبوں کوآئین کے سائے تلے جمع کیاہے،مجرم ناکام شخص پی ڈی ایم سے این آر او مانگ رہا ہے، ایک شخص اکیلا کھڑا نظر آرہا ہے، ناکام ہے، ہارا ہوا ہے۔

مریم نواز نے کہا کہ مشرف پاکستان نہیں آسکتا،مشرف پرپاکستان کی سرزمین کےدروازے بندہیں،یاد رکھو نظریے کو پھانسی نہیں لگ سکتی،نظریے کو جلا وطنی نہیں ہوسکتی،تمہارا نام لیوا کوئی نہیں، نواز شریف اور بینظیر کے نام لیوا ہیں، پی ڈی ایم میں پھوٹ ڈالنے کا خواب پورا نہیں ہوگا۔

Related Posts