حکومت عمران خان کا ڈالا ہوا معاشی گند صاف کررہی ہے۔مریم اورنگزیب

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

عمران خان خطرناک شخص ہیں، مریم اورنگزیب نے اعتراف کر لیا
عمران خان خطرناک شخص ہیں، مریم اورنگزیب نے اعتراف کر لیا

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

لاہور: وفاقی وزیرِ اطلاعات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ حکومت عمران خان کا ڈالا ہوا معاشی گند صاف کر رہی ہے، اگر کوئی یہ سمجھتا ہےکہ لاڈلے کو رعایت دینے سے قانون بالادست ہوسکتا ہے تو یہ غلط فہمی ہے۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیرِ اطلاعات مریم اورنگزیب نے لاہور میں پریس کانفرنس کے دوران کہا کہ حکومت عمران خان کے آئی ایم ایف سے طے کردہ معاہدے پر مذاکرات کر رہی ہے جس سے عوام کو مشکلات درپیش ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:

جوڈیشل کمپلیکس اسلام آباد میں عمران خان کی حاضری، کب کیا ہوا؟

وفاقی وزیرِ اطلاعات و نشریات نے کہا کہ اگر عمران خان کو گرفتار کرنے کی خواہش ہوتی تو تمام ریاستی طاقت، ہتھیار اور ٹولز موجود تھے تاہم پورے عمل میں اپنا راستہ قانون نے خود طے کیا۔ مقدمات عدالتوں میں زیر سماعت ہیں۔

وزیرِ اطلاعات مریم اورنگزیب نے کہا کہ عمران خان عدالتوں میں پیش نہیں ہوتے۔ اگر حکومت عمران خان کو گرفتار کرکے قتل کرنے والی تھی تو کل کیا ہوا؟ ہمارا کہنا تھا کہ عمران خان کی پیشی کے موقعے پر سرکاری املاک کو نقصان پہنچے گا۔کل یہی ہوا۔

انہوں نے کہا کہ عمران خان کو عدالتوں سے رعایتوں کا بنڈل پیکیج ملا۔ لاہور سے اسلام آباد تک دہشت گرد اور غنڈے لے کر پہنچنے والے کو عدالت گاڑی میں بیٹھنے کی رعایت دے سکتی ہے؟ عمران خان کی حاضری گاڑی میں لگوائی گئی۔

Related Posts