بی جے پی واشنگ مشین سے بدعنوان بھارتی رہنما یکدم پاک ہوجاتے ہیں۔ممتا بنر جی

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

بھارتی ریاست مغربی بنگال کی وزیر اعلیٰ ممتا بنر جی نے کہا ہے کہ بی جے پی واشنگ مشین سے بدعنوان کالے کرتوتوں کے حامل رہنما یکدم سفید اورپاک صاف ہوجاتے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق مغربی بنگال کی وزیر اعلیٰ ممتا بنر جی نے کلکتہ کے ریڈ روڈ پر امبیڈکر مجسمے کے سامنے دھرنا دے کر مرکزی حکومت کے خلاف 2 روزہ مظاہرے کا آغاز کیا۔

یہ بھی پڑھیں:

یو اے ای کے صدر کا فیصلہ، شیخ خالد بن محمد بن زید ولی عہد مقرر

انوپم مشرا کی طرف سے راج نندنی مکھرجی انتخابات پر نظر جمائے ہوئے مغربی بنگال کی وزیر اعلیٰ ممتا بنر جی نے بدھ کے روز مودی حکومت کے خلاف مہم کا آغاز کیا۔

وزیر اعلیٰ ممتا بنر جی نے الزام لگایا کہ مودی حکومت مغربی بنگال کو مطلوبہ رقوم نہیں دے رہی۔ ہم اس امتیازی روئیے کے خلاف سراپا احتجاج ہیں۔ اس موقعے پر واشنگ مشین بھی لائی گئی۔

ٹی ایم سی (ترنمول کانگریس) کے کارکنان اسٹیج پر ایک واشنگ مشین لے آئے جس پر بی جے پی کا لیبل لگا ہوا تھا جس میں وزیر اعلیٰ نے کالے کپڑے ڈالے اور انہیں سفید کر کے بھی دکھایا۔

بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ ممتا بنر جی کا یہ علامتی ایکٹ ٹی ایم سی کا مودی حکومت کے خلاف احتجاج ہے کیونکہ انہوں نے بی جے پی کو واشنگ مشین قرار دیا اور الزام لگایا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق ممتا بنر جی نے الزام لگایا کہ بدعنوان قائدین بی جے پی میں شامل ہونے پر بری ہوجاتے ہیں اور قانون سے صاف بچ نکلتے ہیں۔ اپوزیشن رہنماؤں کو گرفتار کرکے جیل بھیجا جاتا ہے۔

 

Related Posts