ریلوے پولیس کے کھاتے کھل گئے، کرپٹ اہلکاروں کیخلاف گھیرا تنگ، 2 گرفتار

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Police raid Karachi Superhighway restaurant arrest 10
Police raid Karachi Superhighway restaurant arrest 10

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

کراچی: وزیر ریلوے اعظم خان سواتی کی ہدایات پرآئی جی ریلوے پولیس عارف نواز خان کی کرپٹ عناصر کے خلاف مہم تیزکرتے ہوئے کرپٹ اہلکاروں کیخلاف گھیرا تنگ کردیا ہے۔

وزیر ریلوے اعظم خان سواتی نے کرپشن کے خلاف زیرو ٹالرنس کی پالیسی پر سختی سے عمل کرنے کا حکم دیا تھا جس پر آئی جی ریلوے پولیس عارف نواز خان نے اہلکاروں کے کھاتے کھول لئے ہیں۔

ترجمان ریلوے کے مطابق ریلوے مسافروں کو بغیر ٹکٹ سفر کروانے والے ریلوے پولیس سکھر ڈویژن کے ہیڈ کانسٹیبل منیر احمد اور کانسٹیبل عنائیت اللہ کے خلاف مقدمہ در ج کرلیا گیا ہے۔

ریلوے ترجمان دونوں ریلوے پولیس اہلکاروں نے گرین لائن پر 10مسافروں کو حیدرآباد تا روہڑی سفر کروایا اور 4000روپے بطور رشوت وصول کیے ۔

ریلوے عملے کی جانب سے چیک کرنے پر مسافروں نے بتایا کہ انہوں نے بغیر ٹکٹ سفر کیا ہے اور گشت پر مامور ریلوے پولیس ملازمین کو اس مد میں 4000روپے ادا کئے ہیں۔

مزید پڑھیں:اعظم سواتی کی ریلوے میں اپنی ٹیم لانے کی تیاری، بڑے پیمانے پر تبادلوں کا امکان، فہرستیں تیار

موقع پر موجود ایس ایچ او تھانہ ریلوے پولیس روہڑی نے دونوں ریلوے پولیس اہلکاروں کوفوری گرفتار کر لیا۔دونوں ریلوے پولیس اہلکاروں کے خلاف تھانہ ریلوے پولیس روہڑی مقدمہ درج کر کے باقاعدہ تفتیش شروع کر دی گئی ہے۔

ترجمان ریلوے کے مطابق مسافروں سے کرایہ و جرمانہ کی مد میں بیس ہزار بیس روپے وصول کر کے سرکاری خزانہ میں جمع کروادیئے گئے۔

Related Posts