پاکستان کی مقامی صرافہ مارکیٹس میں سونے اور چاندی کی قدر میں نمایاں کمی دیکھی گئی جہاں ایک تولہ سونا 5 ہزار 100 روپے سستا ہوگیا جبکہ چاندی کی قیمت میں 238 روپے کمی ریکارڈ کی گئی۔
آل پاکستان صرافہ جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے جاری کردہ نرخ کے مطابق جمعہ 30 اکتوبر کو 24 قیراط کا حامل ایک تولہ سونا 5100 روپے کمی سے 4 لاکھ 20 ہزار 536 روپے جبکہ 10 گرام سونا 4 ہزار 373 روپے کمی سے 3 لاکھ 60 ہزار 541 روپے پر آگئی۔
صرافہ ایسوسی ایشن کے مطابق 10 گرام 22 قیراط سونا 4 ہزار 9 روپے سستا ہوکر 3 لاکھ 30 ہزار 507 روپے کی سطح پر آگیا ہے۔
مقامی مارکیٹ میں فی تولہ چاندی 238 روپے سستی ہوکر 5 ہزار 530 روپے جبکہ 10 گرام چاندی 204 روپے کمی کے بعد 4 ہزار 741 روپے کی ہوگئی۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








