سعودی عرب کی قومی ایئر لائن ریاض ایئر نے دارالحکومت ریاض سے اپنی تمام پروازیں 7 نومبر تک منسوخ کرنے کا اعلان کیا ہے جبکہ ایئر لائن کا فضائی آپریشن آج بروز اتوار 25 اکتوبر سے قسیم ایئرپورٹ منتقل کر دیا جائے گا۔
غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق ریاض ایئر کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ 25 اکتوبر سے ریاض کے بجائے قسیم ایئرپورٹ سے پروازوں کا سلسلہ جاری رہے گا۔ اس فیصلے کے بعد مسافروں کو اپنے سفر کے انتظامات کرتے وقت ایئرپورٹ کی تبدیلی کو مدنظر رکھنے کی ہدایت کی گئی ہے۔
ایئر لائن نے بالخصوص عمرہ زائرین کو مشورہ دیا ہے کہ وہ سفر شروع کرنے سے پہلے اپنی پرواز کی تازہ ترین صورتِ حال معلوم کریں اور متعلقہ ایئرپورٹ کی تصدیق ضرور کر لیں تاکہ کسی قسم کی پریشانی سے بچا جا سکے۔
واضح رہے کہ یمنی حوثیوں کے حملوں کے بعد سعودی دارالحکومت کے کنگ خالد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر فضائی آپریشن معطل کیے جانے کی اطلاعات سامنے آئی تھیں۔ اس صورتِ حال کے تناظر میں ریاض ایئر کی پروازوں کو قسیم ایئرپورٹ منتقل کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








