انتظار ختم شد؟ کراچی والوں کیلئے خوشخبری! محکمہ موسمیات نے بتادیا کب ہوگی بارش

تازہ ترین

تازہ ترین

(فوٹو؛ فائل)

سندھ کے مختلف شہروں میں موسم سرد ہونے لگا ہے جبکہ محکمہ موسمیات نے صوبے کے بیشتر حصوں میں بارش کا امکان ظاہر کیا ہے۔

محکمہ موسم کے مطابق مغربی ہواؤں کا ایک نیا سلسلہ اس وقت ملک کے بالائی اور مغربی علاقوں پر اثرانداز ہو رہا ہے جس کے اثرات سندھ کے مختلف اضلاع تک بھی پہنچیں گے۔

محکمہ موسمیات کی تازہ ترین رپورٹ کے مطابق اس موسمی نظام کے تحت جمعہ کے روز کراچی، ٹھٹھہ، قمبر شہداد کوٹ، جامشورو اور نوشہرو فیروز کے چند مخصوص مقامات پر ہلکی بارش یا بوندا باندی ہو سکتی ہے۔

میدانی علاقوں میں دھند اور درجہ حرارت کی صورتحال

بارش کے امکان والے علاقوں کے علاوہ سندھ کے دیگر تمام حصوں میں موسم خشک اور خنک رہنے کی توقع ہے۔ صبح کے اوقات میں میدانی علاقوں میں ہلکی دھند چھائے رہنے کا امکان ہے جبکہ کراچی میں جمعرات کے روز بھی صبح کے وقت ہلکی دھند پڑ سکتی ہے۔

دوسری جانب محکمہ موسمیات کا بتانا ہے کہ آئندہ تین روز کے دوران کراچی میں دن کا زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 34 ڈگری سینٹی گریڈ تک ریکارڈ کیا جا سکتا ہے۔ متعلقہ اداروں اور شہریوں کو بدلتے ہوئے موسم کے پیش نظر ضروری احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

Related Posts