عید میلاد النبیﷺ پر بھی ہٹ دھرمی؟ کراچی کے ان علاقوں میں 26اگست کو طویل لوڈ شیڈنگ ہوگی

تازہ ترین

تازہ ترین

لوڈ شیڈنگ
(فوٹو: آن لائن)

کراچی کے مختلف علاقوں میں 26 اگست 2026 کو عید میلادالنبی ﷺ کے موقعے پر بھی 9 گھنٹے تک طویل لوڈ شیڈنگ ہوگی۔ کے الیکٹرک نے لوڈ شیڈنگ کا نیا شیڈول جاری کردیا۔

تفصیلات کے مطابق کے الیکٹرک نے 26 اگست بمطابق 12ربیع الاوّل کے روز ملک کے سب سے بڑے شہر کراچی کے 5فیڈرز پر گھنٹوں طویل لوڈ شیڈنگ کا شیڈول جاری کیا جن میں کوہ نور ماربل فیڈر شامل ہے جہاں بجلی صبح 9 بجے سے شام 6 بجے تک بند رہے گی۔

کے الیکٹرک کی جانب سے جاری شیڈول کے مطابق میزان بینک فیڈر پر بجلی کی بندش کا دورانیہ صبح 10 بجے سے 6 بجے تک 8 گھنٹے طویل ہوگا جبکہ پی وی 26 آر ایم یو فیڈر پر صبح 10 بجے سے شام 6 بجے تک لوڈ شیڈنگ کی جائے گی۔

شیڈول کے مطابق صبا سینما فیڈر پر بجلی فراہمی کی بندش کا دورانیہ صبح ساڑھے 8 بجے سے لے کر شام 6 بجے تک برقرار رہے گا جبکہ شفیع اینڈ کو فیڈر پر صبح 10 بجے سے لے کر شام 5 بجے تک بجلی بند رہے گی۔

خیال رہے کہ  کے الیکٹرک نے 12 ربیع الاوّل کو کراچی میں عید میلاد النبی ﷺ کے موقعے پر لوڈ شیڈنگ نہ کرنے کا اعلان کیا تھا۔ ترجمان کے الیکٹرک کا کہنا تھا کہ 26اگست 2026 کو شہر بھر میں بجلی کی فراہمی بلا تعطل جاری رہے گی۔

ترجمان کے الیکٹرک نے گزشتہ شب جاری کیے گئے بیان میں کہا کہ 12ربیع الاوّل کو لوڈ شیڈنگ نہیں ہوگی۔ کراچی بھر میں 355 ایسے فیڈرز کی نشاندہی کی گئی ہے جہاں عید میلاد النبی ﷺ کے اجتماعات منعقد ہوں گے۔

Related Posts