کراچی: کے الیکٹرک نے 12 ربیع الاوّل کو کراچی میں لوڈ شیڈنگ نہ کرنے کا اعلان کیا ہے۔ ترجمان کے الیکٹرک کا کہنا ہے کہ 26اگست 2026 کو شہر بھر میں بجلی کی فراہمی بلا تعطل جاری رہے گی۔
تفصیلات کے مطابق ترجمان کے الیکٹرک نے اپنے حالیہ بیان میں کہا کہ 12ربیع الاوّل کو لوڈ شیڈنگ نہیں ہوگی۔ کراچی بھر میں 355 ایسے فیڈرز کی نشاندہی کی گئی ہے جہاں عید میلاد النبی ﷺ کے اجتماعات منعقد ہوں گے۔
ترجمان کے الیکٹرک نے کہا کہ 355 نشاندہی کردہ فیڈرز میں ہائی لاسز والے علاقے بھی شامل ہیں۔ مقامی فالٹس کی ترجیحی اور بروقت درستگی کیلئے فیلڈ میں کے الیکٹرک کا عملہ بھی موجود رہے گا۔
کے الیکٹرک کے ترجمان کا کہنا ہے کہ شہری بجلی کی تاروں اور دیگر برقی تنصیبات سے محفوظ فاصلہ برقرار رکھیں، ہائی لاسز والے علاقوں سمیت دیگر علاقوں میں بجلی کی لوڈ شیڈنگ نہیں کی جائے گی۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








