لاک ڈاؤن کی وجہ سے لوگ 2 وقت کی روٹی سے محروم ہو جائیں گے۔محمود مولوی

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Mahmood Maulvi is criticizing the cartelization issue in pakistan

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

کراچی :سینئر نائب صدر پی ٹی آئی کراچی اور مشیر ساحلی امور محمودمولوی نے کوروناوائرس کے باعث لاک ڈاؤن پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ کورونا پر قابو پانے کیلئے حکومتی سطح پر کاوشیں لائق تحسین ہیں لیکن لاک ڈاؤن مسئلے کا حل نہیں ہے ۔

تاجروں کے وفد سے ملاقات کے دوران موجودہ صورتحال کے حوالے سے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے مشیر ساحلی امور محمود مولوی نے کہا ہے کہ لاک ڈاؤن کی وجہ سے ملک شدید معاشی بحران سے دوچار ہے ۔ یومیہ اجرت پر کام کرنے والے پریشان ہیں اور لوگ بھوکے سورہے ہیں ۔

لاک ڈاؤن کی وجہ سے کاروبار زندگی مفلوج ہوچکا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ کورونا کا پھیلائو روکنے کیلئے اقدامات کے ساتھ ساتھ تجارتی سرگرمیاں شروع کرنے کیلئے بھی اقدامات کئے جائیں۔ پاکستان کی معیشت پہلے کی مشکلات کا شکار تھی لیکن کورونا کی وجہ سے لاک ڈاؤن نے ملک کو کئی سال پیچھے دھکیل دیا ہے۔

مزید پڑھیں: بھوک وافلاس کورونا سے بڑا مسئلہ بن رہا ہے ، حکومت توجہ دے ، سردار رحیم

معاشی سرگرمیاں معطل ہونے کی وجہ سے ہر طبقہ متاثر ہورہاہے ، راشن اور امداد سے معاشی مشکلات ختم نہیں ہوسکتیں۔

حکومت کاروبار طبقے کی مشکلات کا ادراک کرتے ہوئے معاشی سرگرمیاں شروع کرنے کی اجازت دے کیونکہ کورونا کی وجہ سے ملک کی معیشت کو شدید خطرات لاحق ہوچکے ہیں اور اگر جلد اس مسئلے کا حل نہ نکالا گیا تو پاکستان دیوالیہ بھی ہوسکتا ہے اس لیے معیشت کا پہیہ چلانا ضروری ہے ۔

انہوں نے کہا کہ معاشی سرگرمیاں معطل ہونے کی وجہ سے لوگ بھوک وافلاس سے خودکشیوں کی طرف جارہے ہیں اور اگر یہ معاملہ ہاتھ سے نکل گیا تو کورونا سے زیادہ نقصان ہوگا۔

Related Posts