کراچی میں شارع فیصل پر شیر آگیا، لوگوں میں خوف و ہراس

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

کراچی میں شارع فیصل پر شیر آگیا، لوگوں میں خوف و ہراس
کراچی میں شارع فیصل پر شیر آگیا، لوگوں میں خوف و ہراس

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

کراچی میں شارع فیصل پر عائشہ باوانی کالج کے قریب شیرسڑک پر نکل آیا، جس کے باعث شہریوں میں خوف و ہراس پھیل گیا۔

پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ قانون نافذ کرنے والے اداروں کے اہلکار موقع پر پہنچ چکے ہیں، جبکہ شیر پارکنگ میں ایک گاڑی کے نیچے چھپ گیا ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ شیر کے مالک کو طلب کرلیا گیا ہے، شہریوں کی بڑی تعداد شیر کو دیکھنے کے لئے شارع فیصل پر پہنچ گئی ہے۔

پولیس کی جانب سے شہریوں کو شیر سے دور رہنے کی ہدایت کی جارہی ہے، کیونکہ شیر کسی بھی وقت حملہ آور ہوسکتا ہے۔

مزید پڑھیں:گڈاپ ٹاؤن میں شیر کے مٹر گشت کی ویڈیو نے شہریوں کو خوفزدہ کردیا

ذرائع کا کہنا ہے محکمہ وائلڈ لائف کو بھی طلب کرلیا گیا ہے، پولیس نے گاڑی کے ڈرائیور کو بھی حراست میں لے لیا ہے۔

Related Posts