معروف مزاح نگار انور مقصود بھی کورونا وائرس کا شکار

مقبول خبریں

کالمز

zia
کیا اسرائیل 2040ء تک باقی رہ سکے گا؟
zia
بربرا: پیرس کی شہزادی
"A Karachi Journalist's Heartfelt Plea to the Pakistan Army"
کراچی کے صحافی کی عسکری قیادت سے اپیل

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Legendary scriptwriter Anwar Maqsood contracts coronavirus

کراچی: کورونا کی وباء نے معروف مزاح نگار انور مقصود بھی اپنی لپیٹ میں لے لیا، بیٹے نے کورونا میں مبتلا ہونے کی تصدیق کردی۔

معروف مزاح نگار انور مقصود کے بیٹے بلال مقصود کا کہنا ہے کہ انور مقصود نے حالت خراب ہونے کے بعد کورونا کے ٹیسٹ کروائے تھے۔بلال مقصود کا کہنا ہے کہ ان کے والد روبہ صحت ہیں اور جلد مداحوں کے درمیان موجود ہونگے۔

انور مقصود نے حال ہی میں مشہور سیریز ’’ لوز ٹاک ‘‘ سے مشابہہ ایک شو شروع کیا تھا جس میں اداکار یاسر حسین مہمان کی حیثیت سے شرکت کررہے ہیں۔

دوسری جانب آرٹس کونسل آف پاکستان کراچی کے صدر محمد احمد شاہ اہل وطن سے اپیل کی ہے کہ ملک کے معروف دانشور انور مقصود کی صحت یابی کے لئے دعا کی جائے۔

مزید پڑھیں:اپنے فن سے ایک عالم کو گرویدہ بنانے والی قرۃ العین اعجاز

اپنے ایک بیان میں محمد احمد شاہ نے کہا کہ بین الاقوامی شہرت یافتہ پاکستان کا لیجنڈ مزاح نگار و دانش ور انور مقصود شدید علیل ہیں، تمام اہل وطن ان کی صحت یابی کے لیے دعا کریں۔ انہوں نے کہا کہ انور مقصود ملک کا قیمتی سرمایہ ہیں آرٹس کونسل آف پاکستان کراچی کے ممبران ان کے لیے خصوصی دعاوں کا اہتمام کریں ۔

Related Posts