سورج کا غصہ کم نہ ہوسکا، ملک میں شدید گرمی کی لہر برقرار، آج کس شہر میں درجہ حرارت کتنا؟

مقبول خبریں

کالمز

zia-1-1-1
بازارِ حسن سے بیت اللہ تک: ایک طوائف کی ایمان افروز کہانی
zia-1-1-1
اسرائیل سے تعلقات کے بے شمار فوائد؟
zia-1-1
غزہ: بھارت کے ہاتھوں فلسطینیوں کا قتل عام؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Heatwave alert across Pakistan
FILE PHOTO

پاکستان کے مختلف حصوں میں شدید گرمی کی لہر جاری ہے جس کے باعث محکمہ موسمیات اور ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی نے عوام کو احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی ہدایت کی ہے۔

پنجاب میں گرمی کی شدت معمول سے 7 ڈگری سینٹی گریڈ زیادہ ریکارڈ کی جا رہی ہے جبکہ لاہور، فیصل آباد، گوجرانوالہ، راولپنڈی، ملتان، بہاولپور، سرگودھا، ڈیرہ غازی خان اور ساہیوال جیسے بڑے شہر شدید گرمی کی لپیٹ میں ہیں۔

بھکر میں درجہ حرارت 49اعشاریہ 5 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا، تاہم نمی کے باعث محسوس ہونے والا درجہ 53 ڈگری تک پہنچ گیا جبکہ سرگودھا میں 46 ڈگری کی گرمی 62 ڈگری جیسی محسوس ہوئی۔

ڈیرہ اسماعیل خان میں درجہ حرارت 48 ڈگری، بہاولپور میں 45 ڈگری لیکن محسوس ہونے والا درجہ 56 ڈگری رہا۔ سندھ کے شہید بے نظیر آباد میں شدید گرمی 57 ڈگری تک جا پہنچی، جس نے خطرے کی گھنٹی بجا دی ہے۔

لاہور میں 44اعشاریہ 5، ملتان میں 44، فیصل آباد میں 45، لاڑکانہ میں 44 (محسوس ہونے والا 51)، سبی میں 46، اسلام آباد اور پشاور میں 43اعشاریہ 5، مظفرآباد میں 40اعشاریہ 5، جبکہ کراچی اور کوئٹہ میں نسبتاً بہتر موسم 33اعشاریہ 5 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا۔

محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ چند روز تک موسم میں کسی بڑی تبدیلی یا بارش کا امکان نہیں جبکہ دن کے اوقات میں 11 بجے سے 4 بجے تک گرمی کی شدت اپنے عروج پر ہو گی۔ پنجاب کے میدانی علاقوں میں تیز اور گرد آلود ہوائیں چلنے کی توقع ہے، جو گرمی کی شدت میں مزید اضافہ کر سکتی ہیں۔

سندھ اور بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں شدید گرم اور خشک موسم برقرار رہے گا، خاص طور پر بلوچستان کے میدانی علاقوں میں درجہ حرارت خطرناک حد تک بلند رہے گا۔

خیبرپختونخوا میں بھی گرمی کا زور برقرار ہے، تاہم چترال، دیر، سوات اور ملحقہ علاقوں میں ہلکی بارش کی امید ہے، مگر مجموعی طور پر موسم گرم ہی رہے گا۔ کشمیر اور گلگت بلتستان میں بھی گرمی کی شدت کم ہونے کے امکانات نظر نہیں آ رہے۔

ماہرین صحت اور حکام نے عوام کو مشورہ دیا ہے کہ وہ دوپہر کے اوقات میں گھروں میں رہیں، دھوپ سے بچیں، زیادہ سے زیادہ پانی پئیں، ہلکے اور ڈھیلے کپڑے پہنیں، اور ہیٹ اسٹروک سے بچاؤ کے لیے ضروری احتیاطی تدابیر اختیار کریں۔

خاص طور پر خواتین، بچے اور بزرگ افراد زیادہ محتاط رہیں۔ غیر ضروری سفر سے گریز، سایہ دار مقامات پر رہائش، اور گرمی کے اثرات جیسے چکر آنا، تھکن یا متلی کی صورت میں فوری طبی امداد لینے کی ہدایت کی گئی ہے۔

حکام نے ہیٹ ویو کے دوران عوامی آگاہی مہم تیز کر دی ہے اور ہسپتالوں میں ایمرجنسی سہولیات کو الرٹ کر دیا گیا ہے تاکہ کسی بھی ممکنہ صورتحال سے فوری نمٹا جا سکے۔

Related Posts