دنیا رو پڑی، احمد آباد حادثے پر برطانوی شاہی محل سے کریملن تک سوگ

مقبول خبریں

کالمز

zia-1-1-1
دُروز: عہدِ ولیِ زمان پر ایمان رکھنے والا پراسرار ترین مذہب
"Conspiracies of the Elites Exposed!"
فرقوں کی بھول بھلیوں سے نکلو، صرف قران و سنت کو اپناؤ
zia-1-1-1
بازارِ حسن سے بیت اللہ تک: ایک طوائف کی ایمان افروز کہانی

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

(فوٹو؛ فائل)

بھارتی شہر احمد آباد میں پیش آنے والے ہولناک طیارہ حادثے نے دنیا بھر کو سوگوار کر دیا۔ واقعے میں 242 میں سے 241 افراد جان کی بازی ہار گئے، جب کہ ایک مسافر معجزاتی طور پر زندہ بچ نکلا۔ سانحے کے بعد دنیا کی بڑی قیادت کی جانب سے تعزیتی پیغامات کا تانتا بندھ گیا۔

برطانیہ کے شاہ چارلس نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر اپنے پیغام میں لکھا کہ انہیں حادثے کی خبر سن کر شدید دکھ پہنچا ہے۔ انہوں نے متاثرہ خاندانوں کے لیے دعائیں بھی کیں اور کہا کہ وہ اور ان کی اہلیہ، کوئین کمیلا، اس المناک موقع پر بھارتی عوام کے ساتھ کھڑے ہیں۔

برطانوی وزیراعظم سر کیئر اسٹارمر نے حادثے کو “تباہ کن منظر” قرار دیتے ہوئے کہا کہ لندن کے لیے روانہ ہونے والے اس طیارے میں متعدد برطانوی شہری بھی سوار تھے، اور انہیں ہر لمحے صورتحال سے آگاہ کیا جا رہا ہے۔

یورپی یونین کی صدر اُرسلا وان ڈیر لاین، فرانسیسی صدر ایمانویل میکرون، روسی صدر ولادیمیر پیوٹن، آسٹریلوی وزیراعظم انتھونی البانیز اور آئرلینڈ کے وزیراعظم مائیکل مارٹن نے بھی گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا۔

فرانسیسی صدر میکرون نے اس واقعے کو ایک “افسوسناک لمحہ” قرار دیتے ہوئے متاثرین سے مکمل یکجہتی کا اظہار کیا۔ روسی صدر پیوٹن کا کہنا تھا کہ ان کی ہمدردیاں حادثے کے تمام متاثرین کے ساتھ ہیں۔

اس موقع پر بنگلادیش کے چیف ایڈوائزر محمد یونس نے بھارتی حکومت کو ہر قسم کی انسانی و تکنیکی امداد کی پیشکش کی۔

Related Posts