ایئر انڈیا کی پرواز 171 کی تباہی کا راز، برطانوی ماہر نے المناک پہلو بے نقاب کردیا

مقبول خبریں

کالمز

zia-1-1-1
دُروز: عہدِ ولیِ زمان پر ایمان رکھنے والا پراسرار ترین مذہب
"Conspiracies of the Elites Exposed!"
فرقوں کی بھول بھلیوں سے نکلو، صرف قران و سنت کو اپناؤ
zia-1-1-1
بازارِ حسن سے بیت اللہ تک: ایک طوائف کی ایمان افروز کہانی

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

(فوٹو؛ انڈیا میڈیا)

بھارت کے شہر احمد آباد میں ایئر انڈیا کی پرواز 171 کے ہولناک حادثے نے عالمی سطح پر تشویش کی لہر دوڑا دی ہے۔اس افسوسناک واقعے میں جہاز کے عملے سمیت تمام 241 مسافر جان کی بازی ہار گئے، جن میں 169 بھارتی، 53 برطانوی، ایک کینیڈین اور 7 پرتگالی شہری شامل تھے۔

حادثے کی تحقیقات کا آغاز ہو چکا ہے، اور اس حوالے سے برطانیہ کے ممتاز ایوی ایشن ماہر ٹری ٹوزر (Terry Tozer) نے ابتدائی تجزیے میں نہایت اہم پہلو کی نشاندہی کی ہے۔ ان کے مطابق، حادثے کی اصل وجہ ٹیک آف کے دوران فلیپس (Flaps) کی ناکامی ہو سکتی ہے، کیونکہ “کسی بھی جہاز کے لیے فلیپس کے بغیر ٹیک آف ممکن نہیں”۔

ٹری ٹوزر نے حادثے کی دستیاب فوٹیجز کا جائزہ لیتے ہوئے کہا کہ “جہاز کے پروں پر فلیپس کی عدم موجودگی نمایاں تھی، جو کہ انتہائی خطرناک علامت ہے۔ فلیپس دراصل جہاز کے پروں کے پیچھے لگے متحرک حصے ہوتے ہیں، جو پرواز کے دوران رفتار کو کنٹرول کرتے ہیں اور ٹیک آف و لینڈنگ کو ممکن بناتے ہیں۔ اگر یہ نظام درست کام نہ کرے تو پرواز محفوظ نہیں رہتی۔”

ادھر، برطانوی حکومت نے ایک خصوصی انکوائری ٹیم بھارت روانہ کرنے کا اعلان کیا ہے، جو آج شام لندن سے احمد آباد روانہ ہو رہی ہے۔ یہ ٹیم حادثے کی وجوہات کا باریک بینی سے معائنہ کرے گی اور عالمی ہوا بازی کے اصولوں کی روشنی میں رپورٹ مرتب کرے گی۔

Related Posts