گڈ بائے انڈیا کہنے کے بعد جیمی میک کی زندگی نے بھی الوداع کہہ دیا

مقبول خبریں

کالمز

zia-1-1-1
بازارِ حسن سے بیت اللہ تک: ایک طوائف کی ایمان افروز کہانی
zia-1-1-1
اسرائیل سے تعلقات کے بے شمار فوائد؟
zia-1-1
غزہ: بھارت کے ہاتھوں فلسطینیوں کا قتل عام؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

(فوٹو؛ اسکرین گریب)

بھارتی شہر احمد آباد میں گر کر تباہ ہونے والے ایئر انڈیا کے طیارے میں سوار ایک برطانوی یوگا انسٹرکٹر کی آخری سوشل میڈیا پوسٹ منظر عام پر آ گئی ہے، جو حادثے سے چند گھنٹے قبل کی گئی تھی۔

جیمی میک اور اُن کے ساتھی فیونگل گرینلاومیک بھارت میں یوگا ریٹریٹ کے بعد لندن واپسی کی پرواز AI-171 میں سوار ہوئے۔

روانگی سے پہلے جیمی نے اپنی پوسٹ میں بھارت کو “جادوئی تجربہ” کہہ کر الوداع کہا، اور احمد آباد ایئرپورٹ سے ایک ویڈیو بھی شیئر کی جس میں وہ کہتے ہیں، “گڈ بائے انڈیا” افسوس کہ یہی ویڈیو ان کی زندگی کا آخری منظر بن گئی۔

حادثے کا شکار ہونے والا بوئنگ 787-8 ڈریم لائنر طیارہ احمد آباد ایئرپورٹ سے اُڑان بھرنے کے فوراً بعد شہری علاقے میں گر کر تباہ ہوا۔ اس میں 230 مسافر اور 12 عملے کے افراد سوار تھے۔ اب تک 315 افراد کی ہلاکت کی تصدیق ہو چکی ہے۔

مرنے والوں میں 169 بھارتی، 53 برطانوی، 1 کینیڈین، اور 7 پرتگالی شہری شامل تھے۔ طیارے میں گجرات کے سابق وزیر اعلیٰ روپانی بھی سوار تھے، جن کے بارے میں تاحال کوئی تصدیق نہیں ہو سکی۔

Related Posts