بلدیاتی حکومتیں ہی جمہوریت کو مضبوط کرتی ہے، صدر عارف علوی

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

بلدیاتی حکومتیں ہی جمہوریت کو مضبوط کرتی ہے، صدر عارف علوی
بلدیاتی حکومتیں ہی جمہوریت کو مضبوط کرتی ہے، صدر عارف علوی

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

اسلام آباد: صدر پاکستان ڈاکٹر عارف علوی نے کہا کہ ایک موثر بلدیاتی نظام جمہوریت کو مضبوط کرتا ہے کیونکہ یہ اختیارات کی تقسیم کو یقینی بناتا ہے۔

وہ بدھ کو اسلام آباد میں مقامی حکومت کے مستقبل کے حوالے سے ایک قومی کانفرنس سے خطاب کر رہے تھے۔ صدر مملکت عارف علوی کا کہنا تھا کہ ہر سیاسی جماعت لوگوں سے رابطہ کرنے اور ان کی خدمت کرنے کا سیاسی جذبہ رکھتی ہے۔

صدر نے کہا کہ نچلی سطح پر اختیارات کی منتقلی سے مقامی حکومتوں کا نظام مزید مضبوط ہوتا ہے۔ اختیارات کی تقسیم سے خدمت کا نظام آسان ہو جاتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ آئین کے تحت تمام صوبے ذمہ دار ہیں کہ وہ ایک موثر بلدیاتی نظام قائم کریں۔

اس سے قبل ، وزیر سائنس و ٹیکنالوجی شبلی فراز نے الیکٹرانک ووٹنگ مشینوں کے استعمال کے ذریعے آزاد ، منصفانہ اور شفاف انتخابات کو یقینی بنانے کے حکومتی عزم کا اعادہ کیا۔

انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ عوام کے مسائل کو نچلی سطح پر حل کرنے کے لیے ایک موثر اور پائیدار بلدیاتی نظام اہمیت کا حامل ہوتا ہے۔

رواں ماہ کے شروع میں وزیر اعظم عمران خان نے متعلقہ حکام کو ہدایت کی تھی کہ وہ مقامی حکومتوں کے نئے ماڈل تحت بریفنگ حاصل کرنے کے بعد پنجاب میں بلدیاتی انتخابات کے فوری انعقاد کے لیے اقدامات کریں۔

صوبہ پنجاب میں بلدیاتی نظام کے حوالے سے ایک اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے وزیراعظم نے اس بات پر زور دیا کہ مقامی حکومت  جمہوریت کا بنیادی ڈھانچہ ہوتی ہے۔ انہوں نے اس بات کا اعادہ کیا کہ مضبوط بلدیاتی نظام کے بغیر جمہوریت نامکمل ہے۔

یہ بھی پڑھیں : افغان جنگ ہماری جنگ نہیں تھی، شیریں مزاری کی امریکی سینیٹرز پر تنقید

Related Posts