گذشتہ ہفتے 23 لاکھ افراد کو ویکسین کی خوراک فراہم کی گئی، اسد عمر

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Asad Umar hopes Pakistan will surpass coronavirus jab target

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

اسلام آباد: وفاقی وزیر منصوبہ بندی اور نیشنل کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر کے سربراہ اسد عمر کا کہنا ہے کہ اب تک پاکستانی کے تعاون سے کورونا ویکسینیشن کا عمل بہترین طریقے سے جاری ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری اپنے پیغام میں وفاقی وزیر اسد عمر نے کہا ہے کہ پچھلے ہفتے 12 تا 18 جون 23 لاکھ ویکسینیشنز کی گئیں۔

این سی او سی کے سربراہ کا کہنا ہے کہ 12 جون سے 18 جون تک یومیہ 3 لاکھ 32 ہزار 877 لوگوں کو ویکسین کی خوراک دی گئی۔

وفاقی وزیر منصوبہ بندی نے کہا ہے کہ 12 تا 18 جون کی ویکسینیشنز ایک ہفتہ کی سب سے زیادہ ویکسینیشنز ہیں۔

اسد عمر نے اپنے سوشل میڈیا پیغام میں مزید کہا ہے کہ آج 15 لاکھ ویکسین ڈوزز پاکستان پہنچا دی جائیں گی جبکہ اگلے 10 دن میں 50 لاکھ ویکسین بھی پہنچادی جائیں گی۔

Related Posts