لاڑکانہ:بلاول بھٹو کے پولیٹیکل سیکریٹری کے گھر کے سامنے شہریوں کا اپنے حقوق کے لیے مظاہرہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

لاڑکانہ:شہریوں کا اپنے حقوق کے لیے احتجاجی مظاہرہ،ٹائر نذرآتش، روڈ بلاک
لاڑکانہ:شہریوں کا اپنے حقوق کے لیے احتجاجی مظاہرہ،ٹائر نذرآتش، روڈ بلاک

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

لاڑکانہ: پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کے پولیٹیکل سیکریٹری جمیل سومرو کے گھر کے سامنے نور کالونی کے رہائشیوں نے گیس اور بجلی کی عدم دستیابی کے خلاف ٹائر نذرآتش کرکے احتجاجی مظاہرہ کیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق نور کالونی کے احتجاجی مکینوں میں خواتین ، بچے ، بڑھے اور مرد بھی شامل تھے۔ مظاہرین نے جمیل سومرو کے گھر کے سامنے مین انڈس ہائی وے پر ٹائر نذرآتش کرکے دھرنا دے دیا جس کے باعث دونوں اطراف کی ٹریفک معطل رہی۔

مظاہرین کا کہنا تھا کہ نور کالونی کے مالک نور عباسی، مینجر بدرالدین سومرو کی جانب سے گزشہ 9 برس سے بجلی، گیس اور سیوریج کی سہولیات فراہم نہیں کی جارہی ہیں۔ 700 سے زیادہ گھروں پر مشتمل کالونی میں کوئی بھی سہولیات فراہم نہیں کی جارہی ہے ہم رہائشیوں سے 4 کروڑ روپے سے زائد لیے گئے، مگر پھر بھی سہولتیں فراہم کرنے کا نام نہیں لے رہے اور پیسے بھی واپس نہیں کررہے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ بلاول بھٹو زرداری کے پولیٹیکل سیکریٹری بھی نور کالونی کے رہائشی ہیں مگر ان کے گھر کو بجلی فراہم کی رہی ہے ، جو سراسر زیادتی ہے۔

بعدازاں پولیس نے مظاہرین سے مذاکرات کرکے احتجاج کو ختم کروا دیا۔ تاہم احتجاجی مظاہرین کا کہنا ہے کہ اگر ہمارے مسئلے حل نہ ہوئے تو پھر احتجاج کریں گے۔

یہ بھی پڑھیں : منی لانڈرنگ اور آثاثہ جات کیس، لاہور ہائیکورٹ میں خواجہ آصف کی ضمانت منظور

Related Posts