اسٹاک مارکیٹ پھر مندی کی لپیٹ میں آگئی، 1162.44 پوائنٹس کی کمی

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

KSE 100 index plunges by 1162 points as global markets fall

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

کراچی: اسٹاک مارکیٹ میں جمعہ کے روز مندی کا رجحان دیکھا گیا، 100 انڈیکس میں 1162.44 پوائنٹس کی کمی ریکارڈکی گئی جس کے بعد 180 ارب روپے ڈوب گئے۔

جمعرات کو کاروبار کا اختتام 475.71 پوائنٹس پرہوا تھاجس کی وجہ سے انڈیکس 39382.11 پوائنٹس پر بند ہوا تھااورگزشتہ روز سرمایہ کاروں کو 70 ارب سے زائد کا فائدہ ہوا تھا۔

آج جمعہ کوآخری کاروباری روز کے دوران عالمی سطح پرکورونا وائرس کے خوف کے باعث مارکیٹ میں غیر یقینی صورتحال چھائی رہی جس کے بعدشیئرزمارکیٹ میں 1162.44 پوائنٹس کی مندی دیکھی گئی۔

مزید پڑھیں: حکومت کاروبار اور غیر ملکی سرمایہ کاری کے لیے سازگار ماحول فراہم کر رہی ہے، فردوس عاشق

پورے روز کاروبار میں 19 کروڑ 85 لاکھ 65 ہزار 890 شیئرز کا لین دین ہوا اور 3.04 فیصد تنزلی ہوئی۔سرمایہ کاروںنے شیئرز کے فروخت کو ترجیح دی جس کے بعد 180 ارب سے زائد ڈوب گئے۔

Related Posts