حکومت کاروبار اور غیر ملکی سرمایہ کاری کے لیے سازگار ماحول فراہم کر رہی ہے، فردوس عاشق

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Afghan president's tweet equivalent to interfering in internal matters: Dr Firdous
firdous ahiq awan

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

اسلام آباد: معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات فردوس عاشق اعوان نے سابق وزیراعظم نواز شریف کے ڈاکٹر عدنان پر زور دیا ہے کہ وہ پلیٹلیٹس کی تازہ رپورٹ پیش کریں، قوم ان کے پلیٹلیٹس کی موجودہ تعداد جاننا چاہتی ہے۔

اسلام آباد میں پریس کانفرنس کے دوران معاون خصوصی برائے اطلاعات ونشریات فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ نوازشریف کے اصل مرض کا پتہ چلانا ضروری ہے، ہمیں پہلے سے پتہ تھا کہ وہ دل کے مریض ہیں۔

فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ دل کے مریض کا بائی پاس ہوتا ہے تو ظاہر ہے فالواپ ہوتا رہتا ہے،ہاں تو پلیٹلیٹس کا اتار چڑھاؤ ہورہا تھا، اصل معلومات تو پلیٹلیٹس کی درکار ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ڈاکٹر عدنان سے میری گزارش ہے کہ وہ برطانیہ میں موجود ہیں وہاں جدید ترین لیبارٹری سے پلیٹلیٹس کی تازہ ترین جائزہ لے کر قوم کے سامنے پیش کردیں تاکہ پتہ چل سکے کہ ہماری میڈیکل لیبارٹریز تشخیص کرنے میں کہاں ناکام رہی ہیں۔

معاون خصوصی نے کہا کہ گندم بحران پر کمیٹی بنی ہےجس کو ذمہ داری دی گئی ہے کہ حقائق کو جانے اور اس کا جائزہ لے اور فیکٹ فائنڈنگ کمیٹی اپنی ذمہ داری ادا کرے جونہی اس کی حتمی رپورٹ سامنے آتی ہے تو آگاہ کردیا جائے گا۔

ان کا کہنا تھا کہ وزیراعلیٰ سندھ کی جانب سے وزیراعظم کا استقبال سیاسی پختگی اور استحکام کی علامت ہے،کراچی کی ترقی کے ساتھ جڑے پاکستان کی خوش حالی کے خواب کی تکمیل کے لیے دن رات کوشاں ہیں۔

فردوس عاشق اعوان کاکہنا تھا کہ کاروباری افراد کا وزیراعظم پر اعتماد ہمارے ملک کی معیشت کے درست سمت پر گامزن ہونے کا واضح ثبوت ہے،حکومت کاروبار اور غیر ملکی سرمایہ کاری کے لیے سازگار ماحول فراہم کر رہی ہے۔

فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ وزیراعلیٰ اور وزیراعظم کی ملاقات میں کراچی کے مختلف منصوبوں کے لیے وزیراعظم کے 162 ارب کے پیکیج اور ترقیاتی منصوبوں کی پیش رفت پر بات ہوئی۔

مزید پڑھیں: وزیر اعظم سے وزیراعلیٰ سندھ کی ملاقات، آئی جی سندھ کی تبدیلی پر اتفاق

ان کاکہناتھا کہ وزیراعظم نےدستیاب وسائل میں سے سندھ کے حصے کے مطابق فراہم کرنے کے لیے ہر طرح کی پیش کش کی ہے،‘پاکستان کی ترقی، قومی مفاد کے تحفظ اور عوامی خوش حالی کے ایجنڈے پر ہم سب ایک ہیں۔

انہوں نے کہا کہ سندھ کو مسائل اور کرپشن سے پاک کرنے اور وفاق پاکستان کو مضبوط بنانے کے لیے وزیراعظم کے خواب کو دہرایا گیا، سندھ کو کرپشن سے پاک کرنا ہے، سندھ کے اندر ہمارے ادارے فعال ہوں گے۔

معاون خصوصی نے کہا کہ کرپشن جیسے ناسور کو ختم کرنے کے لیے سندھ حکومت بھی اپنے اداروں میں اس وژن کو نافذ کرکے کرپشن فری ماحول بناسکتے ہیں،وزیراعظم نے کاروباری برادری کو بتایا کہ عالمی اقتصادی فورم کے لیے موجودہ دورہ ماضی کے وزیراعظم کے دوروں میں سستا ترین تھا۔

Related Posts