کراچی میں پانی کیلئے سندھ حکومت کوئی خاتون وزیر لائے۔خرم شیر زمان کا مشورہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

اغواء کے واقعات کی روک تھام کےلیے سخت فیصلوں کی ضرورت ہے، خرم شیر زمان
اغواء کے واقعات کی روک تھام کےلیے سخت فیصلوں کی ضرورت ہے، خرم شیر زمان

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

پاکستان تحریکِ انصاف کراچی ڈویژن کے صدر خرم شیر زمان نے سندھ حکومت کو مشورہ دیا ہے کہ شہرِ قائد میں پانی کے مسئلے کے حل کیلئے کوئی خاتون وزیر مقرر کی جائے، تب کہیں جا کر یہ مسئلہ حل ہوگا۔

تفصیلات کے مطابق شہرِ قائد میں میڈیا نمائندگان سے گفتگو کرتے ہوئے صدر پی ٹی آئی کراچی اور رکنِ سندھ اسمبلی خرم شیر زمان نے کہا کہ کراچی کے تمام اضلاع کے لوگ پانی کی بوند بوند کو ترس رہے ہیں۔ سب وزراء ناکام ہوئے، شرجیل میمن، ناصر شاہ اور سعید غنی کو وزیر بنایا گیا لیکن واٹر بورڈ ٹھیک نہیں ہوسکا۔ کسی خاتون کو وزیر بنائیں، ادارہ بہتر ہوجائے گا۔

تحریکِ انصاف کے رکنِ اسمبلی خرم شیر زمان نے کہا کہ پیپلز پارٹی سندھ میں بھی جلد شکست کھائے گی، کراچی کے شہریوں کو پانی پہنچایا جائے، جو اربوں روپے خرچ کیے جارہے ہیں، میرا سوال ہے کہ یہ پیسہ کہاں جارہا ہے؟آڈیٹر جنرل آف پاکستان کا کہنا ہے کہ بے ضابطگیاں ہیں۔ ایم ڈی واٹر بورڈ کے پاس آئے ہیں کہ وہ نوٹس لیں اور نیب کو چاہئے کہ وہ واٹر بورڈ کے اکاؤنٹس چیک کرے۔

صدر پی ٹی آئی کراچی خرم شیر زمان نے کہا کہ پانی ٹینکر کو تو ملتا ہے، نلکوں میں نہیں آتا۔ وفاقی حکومت کے فور کو جلد مکمل کرے گی، پیپلز پارٹی نے غلط ڈیزائن بنائے۔ پچھلے کئی سالوں سے منتخب نمائندے ایم ڈی آفس کے چکر لگا رہے ہیں۔ واٹر بورڈ میں کرپشن اور لوٹ مار زیادہ ہے۔ پانی کی منصفانہ تقسیم نہیں ہوتی۔ کسی صوبے میں اتنا مسئلہ نہیں جتنا سندھ اور کراچی میں ہے۔

یہ بھی پڑھیں: مسئلۂ کشمیر کیلئے میڈیا کو مزید کام کرنا ہوگا۔ راجہ نجابت حسین

Related Posts