کے الیکٹرک کی کنڈا اور جنریٹر مافیا کے خلاف مہم، 8 جنریٹرز منقطع

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

کراچی میں کے الیکٹرک نے صارفین کو محفوظ اور قابلِ اعتماد بجلی کی فراہمی کیلئے کنڈا اور جنریٹر مافیا کے خلاف کارروائی شروع کردی ہے جس کے دوران 8 جنریٹرز منقطع کردئیے گئے۔

تفصیلات کے مطابق کے الیکٹرک نے کراچی میں کنڈا اور جنریٹر مافیا کے خلاف مہم شروع کررکھی ہے۔ الیکٹرک انسپکٹر کراچی (ای آئی کے) کے نمائندے خالد قائم خانی کی نگرانی میں قانون نافذ کرنے والے ادارے، میڈیا اور سیکیورٹی ٹیمز نے لیاقت آباد میں کنڈا اور جنریٹر مافیا کے خلاف کارروائی کی ہیں۔

شہرِ قائد کے علاقے لیاقت آباد کے 6 مختلف حصوں میں کارروائی کرتے ہوئے الیکٹرک انسپکٹر کراچی نے 8 جنریٹرز کامیابی سے منقطع کردئیے۔ جن علاقوں میں کارروائی کی گئی، ان میں بلاک 3، 4، 10 اور نیرنگ کمرشل زون شامل ہیں جہاں 75 سے لے کر 100 کے وی اے کے جنریٹرز منقطع کیے گئے۔

مذکورہ جنریٹرز غیر قاننونی طور پر 1 ہزار 750 سے زائد رہائشی اور تجارتی عمارات کو بجلی فراہم کر رہے تھے۔ لانڈھی میں ایک اور چھاپے کے دوران بجلی کی غیر قانونی کھدائی کیلئے استعمال ہونے والی نقصان دہ زمینی کیبل بھی منقطع کردی گئی۔ یہ کارروائی لانڈھی کے الیکٹرک ٹیموں نے کی۔

عوام سے اپیل کی جارہی ہے کہ غیر قانونی کنکشنز کی بجائے کے الیکٹرک کے قانونی اور محفوظ رابطہ مراکز کے ذریعے بجلی حاصل کریں۔ کریک ڈاؤن کے دوران کے الیکٹرک ٹیموں کو جنریٹر مافیا کے حمایت یافتہ مقامی افراد کی طرف سے جارحانہ مزاحمت کا سامنا بھی کرنا پڑا۔

کے الیکٹرک کا کہنا ہے کہ جنریٹر مالکان کے خلاف ایف آئی آرز درج کر لی گئی ہیں جبکہ آنے والے دنوں میں مزید چھاپے متوقع ہیں۔ جنریٹر مافیا کے الیکٹرک انفرا سٹرکچر کو غیر قانونی طور پر استعمال کرتا ہے جس سے عوام کی حفاظت کو شدید خطرات لاحق ہیں اور مون سون کے دوران سنگین حادثات رونما ہوسکتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں : پاکستان کو افغانستان کی بدلتی ہوئی صورتحال پر نظر رکھنی ہوگی، شیخ رشید