سندھ میں 60 لاکھ بچے اسکول جانے سے محروم ہیں، ہاری ویلفیئر ایسوسی ایشن

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

سندھ میں 60 لاکھ بچے اسکول جانے سے محروم ہیں، ہاری ویلفیئر ایسوسی ایشن
سندھ میں 60 لاکھ بچے اسکول جانے سے محروم ہیں، ہاری ویلفیئر ایسوسی ایشن

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

نواب شاہ: ہاری ویلفیئر ایسوسی ایشن کا کہنا ہے کہ اس وقت سندھ میں 60 لاکھ بچے اسکول جانے سے محروم ہیں۔

ہاری ویلفیئر ایسوسی ایشن اور پولیٹیکل اکانومی آف ایجوکیشن ان سندھ نے 2020 کی رپورٹ جاری کردی گئی۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ سندھ حکومت جامع حکمت عملی بناکر تعلیم کی صورتحال بہتر بنائے۔ ہاری ویلفیئر ایسوسی ایشن کے تحت پولیٹیکل اکانومی آف ایجوکیشن ان سندھ 2020 کے ویبنار میں ملک کے نامور ماہرین تعلیم اور سماجی رہنماں نے شرکت کی۔

نواب شاہ میں ویبنار سے خطاب کرتے ہوئے ماہر تعلیم بیلا رضا جمیل نے سندھ میں تعلیم کی صورتحال پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ حکومت سندھ نے اسکول نہ جانے والے بچوں کا ڈیٹا دینا بند کردیا ہے جس سے خواندگی شرح کا اندازہ لگانا مشکل ہوگیا ہے۔ اس بنا پر تعلیم کے معیار کو بہتر بنانے کی پالیسیاں غیر موثر ہورہی ہے۔ حکومت کو چاہیے کہ تعلیم کے حوالے سے ہر پہلو کا ڈیٹا عوام کو مہیا کرے۔

سرکاری اور نجی تعلیمی سسٹم انگریز کے بنائے ہوئے کالونیز سسٹم کا تسلسل ہے جوکہ غریب اور امیر کو طبقات میں تقسیم کر نے کا سبب بنتا ہے۔ ماہرین تعلیم کا کہنا ہے کہ حکومت قانون تو پاس کر لیتی ہے لیکن اس پر عمل درآمد کی صورتحال صفر ہے۔ ان قوانین پر عملدرآمد یقینی بنانے کیلیے راست اقدام کی ضرورت ہے۔

معروف ماہر تعلیم صادقہ صلاح الدین نے کہا کہ لڑکیوں کی تعلیم کے حوالے حکومت کو چاہیے کہ گرلز اسکول میں تمام سہولتیں مہیا کرے تاکہ بچیاں اسکول میں مسائل کا شکار نہ ہوں۔ حکومت خواتین اساتذہ کی عزت و توقیر کے حوالے سے بھی بہتر اقدامات کرے۔

ان کا کہنا تھا کہ اسکولوں میں بچوں کو سزا سے زیادہ پیار سے تعلیم دینے کیلیے بھی جامع حکمت عملی پر زور دینا ہو گا۔

ہاری ویلفیئر ایسوسی ایشن کے صدر محمد اکرم خاصخیلی نے کہا کہ سندھ میں 60 لاکھ سے زائد بچے اسکول نہیں جاتے۔

یہ بھی پڑھیں : پی ڈی ایم 29 جولائی کو کراچی میں بڑا جسلہ کرے گی، مولانا فضل الرحمان

Related Posts