کشمور میں ماں اور 4 سالہ بچی سے کئی روز تک اجتماعی زیادتی، بچی کی حالت تشویشناک

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

بھارتی کرنل کی دوست کو نشہ آور مشروب پلا کر اس کی بیوی سے زیادتی
بھارتی کرنل کی دوست کو نشہ آور مشروب پلا کر اس کی بیوی سے زیادتی

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

کشمور: سندھ کے ضلع کشمور میں کراچی کی رہائشی خاتون اور اسکی چار سالہ بچی کو اغواء کرکے اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنادیا گیا، بچی کی حالت تشویشناک، ایک ملزم کو گرفتار کرلیا گیا۔

پولیس کے مطابق رفیق ملک نامی شخص کو کشمور میں ایک خاتون اور اس کی چار سالہ بیٹی کو اغوا ء کرکے اجتماعی زیادتی کے الزام میں گرفتار کیا گیا ہے۔

ملزمان کے ایک گروپ نے کراچی کی رہائشی خاتون کوچار سالہ بیٹی سمیت اغوا ء کیا اور انہیں 15 دن تک قیدمیں رکھااورملزمان نے خاتون اور اس کی بیٹی کے ساتھ بار بار زیادتی کی ۔

ملزمان نے بچی کو اپنے پاس رکھ کر خاتون کو کراچی سے مزید خواتین کو لانے کیلئے رہا کیا اوردھمکی دی کہ اگر اس نے حکم نہ مانا تو اسے جان سے مار ڈالیں گے۔

خاتون قید سے نکلتے ہی کشمور میں پولیس کے پاس پہنچ گئی ،اس کے بعد پولیس نے بچی کو قید سے بازیاب کرواکرلاڑکانہ کے اسپتال منتقل کردیا ہے تاہم زیادتی کی وجہ سے بچی کی حالت تشویشناک ہے۔

مزید پڑھیں:ویب سیریز چڑیلز میں نازیبا جملوں کے استعمال پر پاکستانیوں میں غم و غصے کی لہر

پولیس کا کہنا ہے کہ واقعہ کا مقدمہ درج کرلیا گیا ہے اور ملزم رفیق ملک سے پوچھ گچھ کی جارہی ہے اوراس کے ساتھیوں کی تلاش کیلئے چھاہے بھی مارے جارہے ہیں۔

Related Posts