کرتارپور راہداری معاہدے پر پاکستان اور بھارت کے نمائندگان کل دستخط کریں گے

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Kartarpur.jpg
Kartarpur.jpg

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

کرتار پور راہداری معاہدے پر پاکستان اور بھارت کے نمائندگان کل دستخط کریں گے جس کے بعد سکھ برادری کو بغیر کسی ویزے کے پاکستان آ کر مذہبی فرائض کی ادائیگی کی اجازت ہوگی۔

راہداری منصوبے پر دستخط کی پروقار تقریب کل دوپہر 12 بجے پاک بھارت سرحد کے قریب کرتارپور زیرو پوائنٹ پر ہوگی جبکہ پاکستانی فوکل پرسن ڈاکٹر فیصل معاہدے پر بھارتی نمائندے کے ساتھ دستخط کریں گے۔

یہ بھی پڑھیں: نہتے شہریوں کو نشانہ بنانے والا بھارت سفاک اور بزدل ہے۔فردوس عاشق اعوان

بھارت کی طرف سے فوکل پرسن جوائنٹ سیکریٹری داخلہ کرتار پور معاہدے پر دستخط کے لیے پاکستان آئیں گے جس کے بعد سکھ برادری کے لیے مذہبی فرائض کی ادائیگی آسان ہوجائے گی۔

پاکستان اور بھارت کے مابین معاہدے پر دستخط ہونے کے بعد کرتار پور راہداری کھول دی جائے گی اور بھارتی سکھ برادری بغیر کسی ویزے کے دربار صاحب کرتارپور آمدورفت کرسکے گی۔

سکھ برادری کو شناخت کے لیے اپنا بھارتی پاسپورٹ، آدھار کارڈ یا پین کارڈ دکھانا ہوگا،  جبکہ پاکستانی امیگریشن حکام مذہبی فرائض کی ادائیگی کے لیے آنے والے ہر سکھ کو ایک کارڈ جاری کریں گے جس پر بارکوڈ ہوگا۔

مذہبی فرائض کی ادائیگی کے لیے بھارتی سکھ یاتری صبح 8 بجے سے دن 12 بجے تک داتا صاحب کرتارپور آسکیں گے، جبکہ غروبِ آفتاب ان کی واپسی کا وقت مقرر کیا گیا ہے۔

یاد رہے کہ اس سے قبل  پاکستان اور بھارت کے مابین کرتارپورراہداری معاہدے پر23 اکتوبرکو ہونے والی دستخط کی تقریب منسوخ کردی گئی تھی۔

بھارت نے کرتارپور راہداری کے حوالے سے پاکستانی مسودے کو تسلیم کرتے ہوئے 23 اکتوبر کو دستخط کرنے پر رضامندی ظاہرکی تاہم گزشتہ روز بھارت اپنے سے وعدے سے پیچھے ہٹ گیا اور حتمی مسودے پر دستخط کی تقریب مؤخرکردی گئی۔

مزید پڑھیں: کرتارپور راہداری معاہدے پردستخط کی تقریب منسوخ کردی گئی

Related Posts