دکانوں کے بجلی کے بلوں پر ٹیکس، تاجر برادری کا سخت رد عمل سامنے آگیا

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

دکانوں کے بجلی کے بلوں پر ٹیکس، تاجر برادری کا سخت رد عمل سامنے آگیا
دکانوں کے بجلی کے بلوں پر ٹیکس، تاجر برادری کا سخت رد عمل سامنے آگیا

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

آئے دنوں بجلی کی قیمت میں اضافے کے بعد کے الیکٹرک نے دکانوں کے بجلی کے بلوں پر بھی ٹیکس عائد کردیا۔ آل سٹی تاجر اتحاد ایسوسی ایشن نے دکانوں کے بجلی کے بلوں پر ٹیکس کو زیادتی قرار دے دیا۔

آل سٹی تاجر اتحاد ایسوسی ایشن کا کہنا ہے کہ کراچی میں ہر دکان کے بجلی کے بل پر جون سے ہی 6 ہزار روپے سیلز ٹیکس لگانا دکانداروں کے لیے زیادتی ہے۔

اس حوالے سے چیمبر کے صدر نے کہا کہ ٹیکس لگاتے ہوئے حکومت نے دکان کےسائزکی تفریق بھی نہیں کی۔

دوسری جانب سندھ صرافہ بازار جیولرز ایسوسی ایشن نے جیولرزپر 40 ہزارماہانہ ٹیکس لگانے کا فیصلہ بھی مسترد کردیا۔

واضح رہے کہ کے الیکٹرک کی جانب سے دکانوں کے بلوں پر بھی 6 ہزار ماہانہ سیلز ٹیکس کا فیصلہ سنایا گیا تھا۔ جس کی امیرجماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمٰن نے مذمت کرتے ہوئے کہا کہ ہم تاجر برادری کے ساتھ ہیں اور بہت جلد ان کے ساتھ مل کر آئندہ کے لائحہ عمل کا اعلان کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ تمام حکمران جماعتیں کے الیکٹرک کو سب سے اچھا ادارہ کہہ رہی ہیں وہ اب بتائیں کہ کے الیکٹرک اووربلنگ کیوں کررہا ہے؟

Related Posts