کراچی میں غیر ملکی اسکول کی ڈانس پارٹی پر پولیس کا چھاپہ، 10افرادگرفتار

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

کراچی پولیس نے غیر ملکی اسکول کی ڈانس پارٹی پر چھاپہ مار کر 10افراد کو گرفتار کر لیا ہے۔ منشیات ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کر لیا گیا۔
کراچی پولیس نے غیر ملکی اسکول کی ڈانس پارٹی پر چھاپہ مار کر 10افراد کو گرفتار کر لیا ہے۔ منشیات ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کر لیا گیا۔

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

کراچی پولیس نے غیر ملکی اسکول کی ڈانس پارٹی پر چھاپہ مار کر 10افراد کو گرفتار کر لیا ہے۔ منشیات ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کر لیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق کراچی پولیس نے نشے میں دھت 10 افراد کو حراست میں لیکر مقدمہ درج کرلیا۔مقدمہ گزری تھانے میں منشیات ایکٹ اور اسپیکر ایکٹ کے تحت سرکاری مدعیت میں درج کیا گیا۔

گلشن حدید میں نجی اسکول کا پرنسپل درجنوں ٹیچرز سے زیادتی کے الزام میں گرفتار

مقدمے کے متن میں کہا گیا ہے کہ پولیس پارٹی موقعے پر پہنچی تو غیر ملکی اسکول کی ڈانس پارٹی جاری تھی، لڑکے اور لڑکیاں نیم برہنہ حالت میں پائے گئے۔ پارٹ میانوالی ہاؤس ڈی ایچ اے میں جاری تھی۔واقعے کی ویڈیو وائرل ہوگئی۔ 

یہ بھی پڑھیں:

کراچی میں اندھی گولی لگنے سے اسکول جانیوالی بچی جاں بحق

پولیس نے بنگلے سے 8 بوتل شراب، اسپیکر اور دیگر سازوسامان بھی اپنی تحویل میں لے لیا۔ گرفتار ملزمان نے بنگلے کے مالک کا نام خالد خان بتایا جبکہ پارٹی کیلئے اجازت آرگنائزر ایان علی نے حاصل کی تھی۔ 

خیال رہے کہ اس سے قبل کراچی کے علاقے گلشن حدید میں نجی اسکول کے پرنسپل کو دو درجن سے زائد ٹیچرز اور اسٹاف سے زیادتی کے الزام میں گرفتار کرلیا گیا۔

ایم ایم نیوز ذرائع کے مطابق سینئر سپرنٹنڈنٹ آف پولیس (ایس ایس پی) ملیر حسن سردار کا گزشتہ ماہ کہنا تھا کہ ملزم کے دفتر سے ملنے والی زیادتی کی 25 ویڈیوز کو ضبط کیا گیا۔

اُن کا کہنا تھا کہ گرفتار پرنسپل سے تفتیش کا آغاز کردیا گیا اور پانچ متاثرہ خواتین کے کیسز سامنے آئے، متاثرہ خواتین سے بھی معلومات حاصل کی جارہی ہیں۔

Related Posts