کراچی میں اندھی گولی لگنے سے اسکول جانیوالی بچی جاں بحق، سکیورٹی گارڈ گرفتار

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

شہرِ قائد میں اندھی گولی لگنے سے والدین کے ہمراہ اسکول جانے والی بچی مریم ثاقب جاں بحق ہوگئی، پولیس نے سکیورٹی گارڈ کو قتل کے شبے میں گرفتار کر لیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق صبح سویرے 7 سالہ بچی مریم ثاقب اس وقت سر میں گولی لگنے سے شدید زخمی ہوگئی جب وہ اسکول جانے کیلئے اپنے والدین کے ہمراہ گاڑی کی پچھلی نشست پر بیٹھی ہوئی تھی۔ بچی کو ہسپتال منتقل کردیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں:

پشاور، عدالت نے 5سال سے مقدمات کرنیوالے میاں بیوی کی صلح کروادی

تاہم بچی سر پر لگنے والی گولی کے باعث جانبر نہ ہوسکی اور دم توڑ گئی۔ پولیس کا ابتدائی طور پر کہنا تھا کہ ممکنہ طور پر سڑک کی دوسری جانب سے نامعلوم افراد نے فائرنگ کی ہو، گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے واقعے کا نوٹس لے لیا۔

کراچی پولیس نے جائے وقوعہ کے سامنے ٹی اسٹال کے سکیورٹی گارڈ کو گرفتار کر لیا۔ پولیس کو شک ہے کہ گارڈ کی رائفل سے چلنے والی گولی بچی کو لگنے سے بچی جاں بحق ہوگئی۔ ایس پی گلبرگ کا بیان بھی سامنے آگیا۔

ایس پی گلبرگ کے بیان کے مطابق گارڈ کا کہنا ہے کہ اس نے ڈاکوؤں پر فائرنگ کی۔ گارڈ کی رائفل سے چلنے والی گولیوں کے خول تحویل میں لے لیے گئے ہیں۔ گرفتار سکیورٹی گارڈ کا نام علی رضا بتایا جارہا ہے۔

گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے مریم ثاقب کے فائرنگ کے باعث انتقال پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے واقعے کی رپورٹ طلب کر لی۔ پولیس کا کہنا ہے کہ گارڈ کے بیان کی تصدیق کیلئے سی سی ٹی وی فوٹیج چیک کی جارہی ہے۔

Related Posts