گلشن حدید میں نجی اسکول کا پرنسپل درجنوں ٹیچرز سے زیادتی کے الزام میں گرفتار

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

گلشن حدید میں نجی اسکول کا پرنسپل درجنوں ٹیچرز سے زیادتی کے الزام میں گرفتار
گلشن حدید میں نجی اسکول کا پرنسپل درجنوں ٹیچرز سے زیادتی کے الزام میں گرفتار

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

کراچی کے علاقے گلشن حدید میں نجی اسکول کے پرنسپل کو دو درجن سے زائد ٹیچرز اور اسٹاف سے زیادتی کے الزام میں گرفتار کرلیا گیا۔

ایم ایم نیوز ذرائع کے مطابق سینئر سپرنٹنڈنٹ آف پولیس (ایس ایس پی) ملیر حسن سردار کا کہنا ہے کہ ملزم کے دفتر سے ملنے والی زیادتی کی 25 ویڈیوز کو ضبط کرلیا گیا ہے۔

اُن کا کہنا ہے کہ گرفتار پرنسپل سے تفتیش کا آغاز کردیا گیا ہے اور پانچ متاثرہ خواتین کے کیس سامنے آئے ہیں، متاثرہ خواتین سے بھی معلومات حاصل کی جارہی ہیں۔

حسن سردار نے بتایا کہ اسکول کا پرنسپل خواتین ٹیچرز کو بلیک میل کرنے کیلئے زیادتی کی ویڈیوز بھی بناتا تھا۔

مزید پڑھیں:گوادر میں پاک بحریہ کا ہیلی کاپٹر گر کر تباہ ہوگیا، 2آفیسرز سمیت 3جوان شہید

شہری محمد نعیم ارشد کی جانب سے ملزم سردار عرفان غفور کیخلاف تھانہ اسٹیل ٹاؤن میں کارروائی کیلئے درخواست دائر کی گئی ہے

جبکہ ملزم عرفان کی جانب سے نیول پولیس کمانڈر کے پاس درخواست دائر کی گئی ہے

دوسری جانب انسپکٹر جنرل پولیس (آئی جی) سندھ رفعت مختار نے واقعے کا نوٹس لے لیا اور ایس ایس پی ملیر سے تفصیلات منگوالی ہیں۔

جماعت اسلامی کے وفد نے بھی ملیر پولیس کو اس حوالے سے درخواست دی تھی، جبکہ ملزم کو پکڑنے میں شہریوں نے بھی مدد فراہم کی۔

Related Posts