شہری اور ڈاکوؤں میں فائرنگ کا تبادلہ، ایک مبینہ ڈکیت ہلاک دوسرا زخمی

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

شہری اور ڈاکوؤں میں فائرنگ کا تبادلہ، ایک مبینہ ڈکیت ہلاک دوسرا زخمی
شہری اور ڈاکوؤں میں فائرنگ کا تبادلہ، ایک مبینہ ڈکیت ہلاک دوسرا زخمی

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

کراچی:سائٹ ایریا میٹروویل میں نقد رقم لے کر جانے والے موٹر سائیکل سوار افراد سے ڈاکوؤں کی جانب سے رقم چھیننے کی کوشش کی گئی،اس دوران فائرنگ کے تبادلے میں ایک مبینہ ڈکیت ہلاک اور دوسرا زخمی ہوگیا۔

ایس ایس پی کیماڑی فیضان علی نے ایم ایم نیوز کو بتایا کہ موٹر سائیکل سوار افراد اور ڈاکوؤں میں فائرنگ کا تبادلہ ہوا، فائرنگ کے تبادلے میں ایک مبینہ ڈکیت ہلاک اور دوسرا زخمی ہوگیا۔

ایس ایس پی کیماڑی نے بتایا کہ فائرنگ کے تبادلے میں موٹر سائیکل سوار شہری کا گن مین بھی زخمی ہوا ہے، ہلاک مبینہ ڈکیت، زخمی ڈکیت اور زخمی شہری کو اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

مزید پڑھیں:کراچی میں ڈکیتی مزاحمت پر فائرنگ سے باپ بیٹا قتل

موٹر سائیکل سوار شہری بینک سے کیش نکلوا کر جا رہا تھا کہ ڈکیت پیچھے لگ گئے، ایس ایس پی کیماڑی فیضان علی نے کہا کہ ملزمان کے خلاف سخت قانونی کارروائی کی جائے گی۔

Related Posts