اسلام آباد سے لاہور تبادلہ پسند نہیں آیا؟ جسٹس محسن اختر کیانی عہدے سے مستعفی

تازہ ترین

تازہ ترین

(فوٹو؛ فائل)

لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس محسن اختر کیانی نے اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا ہے۔ رپورٹ کے مطابق انہوں نے اپنا استعفیٰ صدرِ پاکستان کو ارسال کر دیا جبکہ ذرائع کا کہنا ہے کہ استعفے کی وجہ ذاتی وجوہات ہیں۔

جسٹس محسن اختر کیانی اسلام آباد ہائیکورٹ سے تبادلے کے بعد لاہور ہائیکورٹ میں فرائض انجام دے رہے تھے۔ دستیاب معلومات کے مطابق وہ اسلام آباد ہائیکورٹ کی سینیارٹی فہرست میں دوسرے نمبر پر تھے جبکہ لاہور ہائیکورٹ میں ان کا نمبر دسویں تھا۔

نئے ججز روسٹر کے تحت جسٹس محسن اختر کیانی کو لاہور ہائیکورٹ کے راولپنڈی بینچ میں تعینات کیا گیا تھا۔ انہیں 11 فروری 2032 کو ریٹائر ہونا تھا۔

واضح رہے کہ رواں سال اپریل میں جسٹس محسن اختر کیانی سمیت دیگر ججز کا اسلام آباد ہائیکورٹ سے لاہور ہائیکورٹ تبادلہ کیا گیا تھا۔

Related Posts