جمائما کا غزہ میں فوری جنگ بندی کا مطالبہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

پی ٹی آئی چیئرمین کی سابق اہلیہ جمائما گولڈ اسمتھ نے غزہ پر جاری اسرائیلی جارحیت، بمباری اور معصوم لوگوں کے قتل عام پر غزہ میں جنگ بندی کی حمایت میں بیان دے دیا۔

جمائما کا سوشل میڈیا سائٹ ایکس پر جاری بیان میں کہنا تھا کہ غزہ میں جاں بحق ہونے والوں بچوں کی تعداد غیرمعمولی ہے۔انہوں نے عراق جنگ اور غزہ جنگ میں ہوئی بچوں کی ہلاکتوں کا موازنہ کیا۔

پی ٹی آئی چیئرمین کی سابق اہلیہ جمائما گولڈ اسمتھ نے ٹوئٹ میں لکھا کہ غزہ میں ایک ماہ میں جاں بحق بچوں کی تعداد 14 سالہ عراق جنگ میں جاں بحق بچوں سے زیادہ ہے۔

یاد رہے کہ غزہ پر اسرائیلی بمباری میں اب تک 18 ہزار 200 سے زائد فلسطینی شہید ہوچکے ہیں جب کہ 49 ہزار سے زائد زخمی ہیں۔

Related Posts