جماعت اسلامی لسانیت کو ہوا دیکر ایم کیو ایم بننے کی کوشش کررہی ہے، سعید غنی

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

جماعت اسلامی لسانیت کو ہوا دیکر ایم کیو ایم بننے کی کوشش کررہی ہے، سعید غنی
جماعت اسلامی لسانیت کو ہوا دیکر ایم کیو ایم بننے کی کوشش کررہی ہے، سعید غنی

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

کراچی: وزیر اطلاعات سندھ سعید غنی نے کہا ہے کہ ہر آمر کے سیاسی مددگار ہمیں جمہوریت کا درس نہ دیں۔آمروں کی پاکٹ جماعتوں کا مستقبل تاریک ہے۔

اپنے بیان میں سعید غنی نے کہا کہ جس طرح عبدالستارافغانی اور نعمت اللہ کو مئیر اور ناظم بنایا گیا تھا سب کو معلوم ہے۔

کیامشرف کا ایل ایف اوسفید قانون تھا؟۔ سعید غنی نے کہا کہ کسی کو بھی کراچی میں شر اور فساد پھیلانے کی اجازت نہیں دینگے۔

نئے بلدیاتی نظام سے اختلاف مخالفین کا جمہوری حق ہے۔نئے بلدیاتی نظام کی مخالفت سیاسی شعبدہ بازی کے سوا کچھ نہیں۔

مزید پڑھیں: مدینہ مسجد پر سپریم کورٹ کے فیصلے کے خلاف جے یو آئی کی اپیل پر احتجاج

سعید غنی نے کہا کہ جماعت اسلامی لسانیت کو ہوا دیکر نئی ایم کیو ایم بننے کی کوشش کررہی ہے۔کراچی کے شہری لسانی اور نفرت کی سیاست کو دفن کرچکے ہیں۔

Related Posts