میری موت کی جھوٹی خبر پھیلانے پر بہت تکلیف ہوئی تھی، روبینہ اشرف

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

میری موت کی جھوٹی خبر پھیلانے پر بہت تکلیف ہوئی تھی، روبینہ اشرف
میری موت کی جھوٹی خبر پھیلانے پر بہت تکلیف ہوئی تھی، روبینہ اشرف

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

کراچی:پاکستان کی معروف اداکارہ روبینہ اشرف کا کہنا ہے کہ جن دنوں میں کورونا وباء اپنے عروج پر تھی، ان دنوں میں میری موت کی جھوٹی خبر پھیلائی گئی، جس کی مجھے بہت تکلیف ہوئی تھی اور میرا خاندان بھی دکھ کا شکار تھا۔

سینئر اداکارہ نے کہا کہ خبر دینا ایک بہت ذمہ داری کا کام ہے اور جو لوگ تصدیق کیے بغیر صرف سنسنی پھیلانے کے لیے لیے غلط خبر دیتے ہیں انھیں بہت گناہ ہو گا۔

کیونکہ وہ کسی کے مرنے یا بیماری کی خبر دے کر ان کے گھر والوں کو بہت تکلیف دیتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ یہ لوگ تو اس سے بھی زیادہ تکلیف دہ اور بری بری باتیں کہہ جاتے ہیں اور مجھے یقین ہے کہ ایک دن ان کا اس سب کے لیے احتساب ہو گا۔

مزید پڑھیں: فواد اور ماہرہ کے ڈرامہ سیریل کی 10ویں سالگرہ، ہمسفر کو یادگار بنانے والے 5لمحات

اداکارہ روبینہ اشرف نے کہا کہ مجھے زندگی میں واپس لانے والے تین لوگوں میں میرے بھائی، شوہر اور بیٹی شامل ہیں۔

اپنی بیٹی سے محبت کا اظہار کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ میں سمجھتی ہوں کہ ماں باپ کو زندہ بیٹیاں ہی رکھتی ہیں کیونکہ یہ وہ ہوتی ہیں جو اپنے والدین کو کسی بھی حالت میں جانے نہیں دینا چاہتیں۔

Related Posts