کراچی میں آئندہ تین سے چار روز کے دوران شدید گرمی پڑ سکتی ہے، محکمہ موسمیات

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

محکمہ موسمیات نے کراچی درجہ حرارت 38 ڈگری تک پہنچنے کی نوید سنا دی
محکمہ موسمیات نے کراچی درجہ حرارت 38 ڈگری تک پہنچنے کی نوید سنا دی

کراچی:ڈائریکٹر محکمہ موسمیات سردار سرفرازنے کہا ہے کہ کراچی میں آئندہ تین سے چار روز کے دوران درجہ حرارت 38 سے 40 ڈگری کو چھو سکتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ 18 ستمبر کے بعد بارشوں کا امکان ہے۔سردار سرفراز کے مطابق رواں ہفتے شہر قائد کا موسم گرم اور مرطوب رہے گا جبکہ درجہ حرارت 38 سے 40 ڈگری تک جاسکتا ہے۔

ڈائریکٹر محکمہ موسمیات کا مزید کہنا تھا کہ خلیج بنگال میں بننے والا ہوا کا کم دباو ڈپریشن میں تبدیل ہوگیا ہے اور یہ ڈپریشن مزید شدت اختیار کرکے ڈیپ ڈپریشن میں تبدیل ہوسکتا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ سسٹم کے تحت بالائی اور زیریں سندھ سمیت جنوبی پنجاب میں بھی بارشیں ہوسکتی ہیں۔سردار سرفراز نے کہا کہ کراچی میں 18 ستمبر کے بعد بارشوں کا امکان ہے۔

مزید پڑھیں: سوات اور گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے، شہر میں خوف و ہراس پھیل گیا

دوسری جانب بین الاقوامی ماہر موسمیات جیسن نکولس کا کہنا ہے کہ پاکستان اور بھارت میں رواں سال مون سون کا اختتام تاخیر سے ہوسکتا ہے۔

Related Posts