اسرائیل فلسطین تنازع: کون سے ممالک حماس کی حمایت کرتے ہیں؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

امریکہ، برطانیہ، فرانس، آسٹریلیا اور جرمنی سمیت دیگر ممالک نے اسرائیل کے جوابی کارروائی کے حق کی حمایت کی ہے جبکہ دیگر ممالک جیسے قطر، ایران اور عراق حماس کی حمایت کر رہے ہیں۔

ایران حماس کا سب سے بڑا حامی

ایران حماس کا سب سے بڑا حامی ہے اور کئی سالوں سے حماس کی مالی اور فوجی سازوسامان کے حوالے سے مدد کررہا ہے۔ ہفتے کے روز حماس کی جانب سے اسرائیل پر کیے گئے حملے کی ایرانی حکمرانوں نے بھرپور حمایت کی اور عوام نے اسرائیل پر کیے گئے حملے کی خوشی میں سڑکوں پر جشن بھی منایا۔

قطر بھی حماس کا حامی

قطر بھی حماس کی مالی اور اخلاقی طور پر حمایت کرتا ہے اور 2012 سے حماس کے سیاسی دفتر کی میزبانی بھی کررہا ہے۔موجودہ صورتحال پر قطری وزارت خارجہ نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ مظلوم فلسطینیوں کے حقوق کی مکمل خلاف ورزیوں کی وجہ سے جاری کشیدگی کا مکمل طور پر ذمہ دار اسرائیل ہے۔

عراق بھی حماس کا حامی

عراق کی موجودہ حکومت بھی حماس کی مکمل حمایت کررہی ہے، عراقی وزیراعظم نے کہا کہ حماس کی طرف سے کی جانے والی کارروائیاں، صیہونی غاصب حکومت کے ہاتھوں فلسطینیوں پر کئی سالوں سے منظم جبر کا فطری نتیجہ ہے، جس نے کبھی بین الاقوامی اور اقوام متحدہ کی قراردادوں کی پاسداری نہیں کی۔

حزب اللہ:

لبنانی تنظیم حزب اللہ فلسطین کی مکمل حمایت کررہی ہے۔ لبنانی تنظیم حزب اللہ کے سربراہ حسن نصراللہ نے کہا کہ اگر اسرائیل غزہ پر زمینی کارروائی شروع کرتا ہے تو وہ فلسطینی مزاحمتی گروپوں کا ساتھ دے گا۔

Related Posts