اسرائیل کا دمشق کے نزدیک فضائی حملہ، 9 افراد جاں بحق

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

اسرائیل کا دمشق کے نزدیک فضائی حملہ، 9 افراد جاں بحق
اسرائیل کا دمشق کے نزدیک فضائی حملہ، 9 افراد جاں بحق

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

تل  ابیب:   اسرائیل نے شام کے دارالحکومت دمشق کے قریب فضائی حملہ کیا ہے جس کے نتیجے میں 9 افراد جاں بحق ہو گئے جبکہ یہ حملہ رواں برس کے دوران شام پر کیا گیا مہلک ترین حملہ قرار دیا جارہا ہے۔ 

تفصیلات کے مطابق دمشق کے قریب کیے گئے اسرائیلی فضائی حملے میں ہلاک ہونے والے افراد میں 5 شامی فوجی بھی شامل ہیں ۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کا دعویٰ ہے کہ اسرائیل نے فضائی حملے میں اسلحہ ڈپو سمیت متعدد فوجی پوزیشنز کو نشانہ بنایا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:

امریکی نائب صدر کملا ہیرس کورونا کا شکار، وائٹ ہاؤس کی تصدیق

واضح رہے کہ کچھ روز قبل شام کے مشرقی علاقے میں امریکی فوجی اڈے پر راکٹ حملے میں دو امریکی فوجی اہلکار زخمی ہو گئے تھے۔ عالمی میڈیا کا کہنا تھا کہ راکٹ حملے میں دونوں اہلکاروں کو معمولی زخم آئے۔ اس علاقے میں یہ امریکی افواج پر اس سال تیسرا حملہ تھا۔ اسرائیلی فوج نے فلسطین پر بھی جارحیت  جاری رکھی ہوئی ہے۔ 

مقبوضہ فلسطین کے مغربی کنارے میں ایک اور فلسطینی نوجوان اسرائیلی فوج کی فائرنگ سے شہید ہو گیا۔فلسطینی وزارتِ صحت کا کہنا ہے کہ اسرائیلی فوجیوں نے آج صبح کے وقت عقبۃ جابر نامی مہاجر کیمپ  کو اپنا نشانہ بنایا۔ ایک جھڑپ میں 20 سالہ فلسطینی نوجوان احد ابراہیم بھی جامِ شہادت نوش کرگیا۔ 

ترجمان اسرائیلی فورسز  کا کہنا ہے کہ فائرنگ کے اس واقعے کی تحقیقات کی جا رہی ہیں۔معلوم رہے کہ مارچ کے اختتام سے اب تک اسرائیل کی جانب سے مختلف کارروائیوں میں 25 فلسطینیوں کو شہید کیا گیا۔ اسرائیلی فوج کے شام پر حملے کے نتیجے میں بھی شہریوں کی شہادت کی اطلاعات ہیں۔ 

Related Posts