امریکی نائب صدر کملا ہیرس کورونا کا شکار، وائٹ ہاؤس کی تصدیق

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

US VP Kamala Harris tests positive for coronavirus

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

واشنگٹن:صدر جوبائیڈن کی نائب کملا ہیرس کورونا وائرس کا شکار ہوگئیں، وائٹ ہاؤس تصدیق کردی ہے۔

وائٹ ہاؤس کے مطابق نائب صدر کا ٹیسٹ مثبت آیا تاہم علامات ظاہر نہیں ہوئیں اس لئے وہ الگ تھلگ رہیں گی اور گھر سے کام کرتی رہیں گی۔

وائٹ ہاؤس کے بیان میں واضح کیا گیا ہے کہ کملاہیریس اپنے حالیہ سفری نظام الاوقات کی وجہ سے صدر جو بائیڈن یا خاتون اول سے قریبی رابطے میں نہیں رہیں۔

یاد رہے کہ جوبائیڈن کی کامیابی اور ڈونلڈ ٹرمپ کی شکست کے ساتھ ساتھ امریکا میں کملا ہیرس صرف پہلی منتخب خاتون نائب صدر ہی نہیں بنیں بلکہ وہ پہلی امریکی سیاہ فام اور پہلی ایشیائی امریکی نائب صدر بھی ہیں۔

مزید پڑھیں:امریکہ کی پہلی منتخب خاتون نائب صدر کے بارے میں چند دلچسپ حقائق

ابتدائی طور پر ٹرمپ کی شکست اور جو بائیڈن کی فتح ایک خواب نظر آتی تھی جس کے دوران امریکا میں کملا ہیرس کا نائب صدر بننا وہ اہمیت حاصل نہ کرسکا جو اسے دی جانی چاہئے تھی جبکہ ایک امریکی خاتون کیلئے یہ تاریخی کامیابی قرار دی جاسکتی ہے۔

عالمی میڈیا کا کہنا ہے کہ 57سالہ کملا ہیرس جو بائیڈن کے بعد ڈیمو کریٹک پارٹی کی سب سے اہم صدارتی امیدوار ثابت ہوسکتی ہیں۔ جو بائیڈن کی عمر 78 برس ہوچکی ہے اور وہ آئندہ انتخابات میں حصہ لینے کا کوئی ارادہ نہیں رکھتے۔

Related Posts