کیا شاہ رخ خان کی فلم ’پٹھان‘ پاکستان مخالف موضوع پر بنائی گئی ہے؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

معروف بھارتی اداکار شاہ رخ خان کی متنازع فلم ’پٹھان‘ آج دنیا بھر میں ریلیز ہورہی ہے۔

فلم کے ٹریلر سے ایسا لگ رہا ہے فلم کی کہانی میں پاکستان کے حوالے سے بھی کچھ دکھایا جائے گا، تو کیا یہ فلم واقعی پاکستان مخالف ہے اور آخر بالی ووڈ میں ایسے موضوع پر فلمیں کیوں بنائی جارہی ہیں؟

کچھ عرصے سے بالی ووڈ میں ایسی فلموں کی تعداد میں بہت زیادہ اضافہ ہوا ہے جن میں پاکستان کا منفی خاکہ دنیا کے سامنے پیش کیاجاتا ہے، ان میں بیل باٹم، شیر شاہ، ہالی ڈے اور سوریاونشی جیسی فلمیں شامل ہیں۔ حال ہی میں اسی طرح کے موضوع پر مبنی فلم مشن مجنو ریلیز ہوئی ہے جس میں ایک بھارتی جاسوس کو پاکستان میں جاسوسی کرتے دکھایا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:

مایا علی نے بلال اشرف کو ڈرامہ سیریل ’یونہی‘ کے حوالے سے کیا مشورہ دیا؟

فلم پٹھان ایک جاسوسی ایکشن تھرل فلم ہے، جس سے شاہ رخ خان طویل عرصے کے بعد بڑے پردے پر واپسی کررہے ہیں ۔ فلم کی کاسٹ میں دپیکا پڈوکون، جان ابراہم اور سدھانت گھیگڈمل شامل ہیں ۔ یہ فلم عام پولیس بمقابلہ جرائم کی کہانی ہوگی۔

فلم ایک را ایجنٹ کی کہانی بیان کرتی ہے، جو تین سال تک لاپتہ رہتا ہے، اس دوران دہشت گرد اس سے معلومات حاصل کرنے کی اپنی پوری کوشش کرتے ہیں لیکن وہ خود کو اُن کے چنگل سے نکالنے میں کامیاب ہوجاتا ہے۔

خیال رہے کہ بھارتی فلموں نے پاکستان کے خلاف ایک ڈیجیٹل جنگ کافی عرسے سے جاری کررکھی ہے، چاہے وہ ایک تھا ٹائیگر ہو یا تیرے بن لادن ان فلموں میں پاکستان اور خاص طور پر مسلمانوں کو دہشت گرد دکھایا گیا ہے۔

Related Posts