مایا علی نے بلال اشرف کو ڈرامہ سیریل ’یونہی‘ کے حوالے سے کیا مشورہ دیا؟ جانئے

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

معروف اداکارہ مایا علی اور اداکار بلال اشرف کا ڈرامہ سیریل ’یونہی‘ بہت جلد شروع ہونے والا ہے۔

حال ہی میں دونوں اداکار ایک انٹرویو میں نظر آئے جس میں انہوں نے ڈرامے سے متعلق گفتگو کی، مایا علی نے کہا کہ جب مجھے ڈرامے کی آفر ہوئی تو میں نے اس کی کاسٹ، ڈائریکٹر اور مصنفہ کا نام دیکھ کر اس کا انتخاب کیا تھا۔

ڈرامے کی کہانی کے حوالے سے مایا علی نے کہا کہ میں ڈرامے کی کہانی پڑھنے کے بعد ہی فیصلہ کرتی ہوں کہ آیا مجھے یہ ڈرامہ کرنا ہے یا نہیں، جب میں نے اس ڈرامے کی کہانی پڑھی تو یہ مجھے بہت زیادہ پسند آیا اور میں نے بلال کو بھی یہ مشورہ دیا کہ تمہیں اس ڈرامے میں ضرور کام کرنا چاہئیے۔

یہ بھی پڑھیں:

تصویری تجزیہ، کراچی میں منعقدہ کڈنی سینٹر برنچ میں شوبز ستاروں کی شرکت

دوسری جانب بلال اشرف نے کہا کہ ڈرامہ کو فلم کے کمیرے پر شوٹ کیا گیا ہے جو کہ ڈرامے کیلئے بہترین ہے، تاہم انہوں نے اپنا کردار ظاہر نہیں کیا لیکن یہ بتایا کہ ڈرامے میں وہ داؤد اور مایا علی کنیز فاطمہ کا کردار ادا کررہی ہیں۔

مایا علی نے ڈرامے کے حوالے سے ایک تجربہ شیئر کرتے ہوئے کہا کہ ڈرامے کے اسکرپٹ کو پڑھنے میں بلال اشرف کو مشکل ہورہی تھی اس لئے میں نے ویڈیو کال کے ذریعے سے اُس کی اسکرپٹ پڑھنے میں مدد کی تھی۔

بلال اشرف کا مایا علی کے ساتھ ٹیلی ویژن سیریل میں پہلا ڈیبیو ہوگا۔ اس سے قبل انہوں نے ماہرہ خان کے ساتھ ٹیلی فلم ایک ہے نگار میں کام کیا تھا۔ دوسری جانب مایا علی کو آخری بار شہریار منور کے ساتھ ’پہلی سی محبت‘ میں دیکھا گیا تھا۔ یہ ڈرامہ 2021 میں اے آر وائی ٹی وی پر نشر ہوا۔