ایرانی صدر ابراہیم رئیسی کراچی پہنچ گئے، مزار قائد پر حاضری

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

ONLINE

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

کراچی: ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی اپنے تین روزہ دورہ پاکستان کے آخری مرحلے میں کراچی پہنچ گئے۔

گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری، وزیراعلیٰ مراد علی شاہ اور اعلیٰ حکام نے معزز مہمانوں کا ایئرپورٹ پر پرتپاک استقبال کیا۔

اس موقع پر رکن قومی اسمبلی آصفہ بھٹو زرداری، صوبائی وزراء شرجیل انعام میمن، سید ناصر حسین اور دیگر بھی موجود تھے۔

ابراہیم رئیسی نے گورنر سندھ، وزیراعلیٰ اور دیگر اعلیٰ حکام کے ہمراہ مزار قائد پر حاضری دی، ایرانی صدر اپنے قیام کے دوران گورنر سندھ اور وزیراعلیٰ سے ملاقاتیں کریں گے۔ عشائیہ میں شرکت سے قبل وہ بزنس فورم کے اجلاس میں بھی شرکت کریں گے۔

ایک تقریب میں مہمان خصوصی کو جامعہ کراچی کی جانب سے ڈاکٹریٹ کی اعزازی ڈگری سے بھی نوازا جائے گا۔صدر رئیسی بدھ کی صبح واپس ایران جائیں گے۔

قبل ازیں وہ پنجاب کے دارالحکومت لاہور کا دورہ کرتے ہیں جہاں انہوں نے مزار اقبال پر حاضری کے علاوہ اہم ملاقاتیں کیں۔

کراچی میں آج 23 اپریل کو تمام نجی و سرکاری دفاتر اور تعلیمی ادارے بند ہیں کیونکہ صوبائی دارالحکومت میں اعلیٰ سطح کے غیر ملکی وفد کی آمد کے باعث مقامی تعطیل کا اعلان کیا تھا۔

Related Posts