ہولی فیملی اسپتال میں ادویات اور آلات خریداری میں گھپلوں کی انکوائری شروع

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

ہولی فیملی اسپتال میں ادویات اور آلات خریداری میں گھپلوں کی انکوائری شروع
ہولی فیملی اسپتال میں ادویات اور آلات خریداری میں گھپلوں کی انکوائری شروع

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

راولپنڈی:محکمہ اینٹی کرپشن نے ہولی فیملی اسپتال میں گزشتہ سالوں میں ادویات اور میڈیکل آلات کی خریداری میں گھپلوں کی انکوائری شروع کر دی۔

ذرائع کے مطابق بتایا گیا ہے کہ ایم ایس ہولی فیملی اور انتظامیہ نے پچھلے سال میں ادویات اور ہسپتال کے آلات کی مد میں آنے والے گورنمنٹ کے کروڑوں روپے میں خوربرد کی ہے۔

کورونا کی وباء کے دوران بھی کروڑوں روپے غبن کیے گئے، اس تمام کام میں ایم ایس ہولی فیملی ہسپتال اور میڈیسن سپلائر فارمیسی وغیرہ بھی شامل ہیں۔

ذرائع کے مطابق خرم زبیر ولد سید زبیر شاہ جو خون کے عارضے میں مبتلا تھا اس کو سرکاری امداد کی مدد میں تقریباً سترلاکھ روپے دلوائے گئے رقم جیکلوا نام کی دوا خریدنے کی مد میں دی گئی اور یہ رقم ہولی فیملی میڈیسن سپلائی کے اکاونٹ سے ادا کی گئی۔

مزید پڑھیں:نواز شریف کو پانچ سال کے لیے سفارتی پاسپورٹ جاری کردیا گیا

اس کے علاوہ بھی قیمتی آلات میڈیکل اور الیکڑیکل وغیرہ کی مد میں گھپلے کیے گئے،ذرائع کے مطابق ڈپٹی ڈائریکٹر انوسٹی گیشن اینٹی کرپشن اسٹییبلمنٹ راولپنڈی اصغر چانڈیو نے انکوائری شروع کر دی ہے۔

Related Posts