بھارتی کرکٹ بورڈ کا خواتین کی آئی پی ایل کرانیکا فیصلہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

بھارتی کرکٹ بورڈ کا خواتین کی آئی پی ایل کرانیکا فیصلہ
بھارتی کرکٹ بورڈ کا خواتین کی آئی پی ایل کرانیکا فیصلہ

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

نئی دہلی: بھارتی کرکٹ بورڈ (بی سی سی آئی) نے مردوں کے بعد اب خواتین کی بھی انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) ٹی 20 کرکٹ ٹورنامنٹ کے انعقاد کا فیصلہ کیا ہے۔

بین الاقوامی میڈیا کے مطابق بھارتی کرکٹ بورڈ آئی پی ایل کے خواتین ایڈیشن کا انعقاد آئندہ سال کرانیکا منصوبہ رکھتا ہے۔

بھارتی کرکٹ بورڈ کے صدر ساروو گنگولی نے بورڈ کی سالانہ میٹنگ میں آئی پی ایل کے نئے ایڈیشن کے انعقاد کی منظوری دے دی ہے۔

گنگولی کا کہنا ہے کہ ہم آئندہ سال اس کے انعقاد کے لیے پرامید ہیں۔آئی پی ایل کے چیئرمین برجیش پٹیل کا کہنا ہے کہ خواتین کی آئی پی ایل متعارف کروانے کا عمل شروع ہوچکا ہے، اس لیگ میں 5 یا 6 ٹیمیں ہوسکتی ہیں۔

مزید پڑھیں: ویمن ٹیم کی ناقص کارکردگی، بسمہ معروف کو کپتانی سے محرومی کا خدشہ

آئی پی ایل 2022 میں 2 نئی ٹیموں لکھنؤ سپر جائنٹ اور گجرات ٹائٹنز کا بھی اضافہ کیا گیا ہے، ایونٹ میں کل 10 ٹیمیں مجموعی طور پر 74 میچز کھیلیں گی۔

Related Posts