بھارت پاکستان سے آزاد کشمیر کبھی نہیں چھین سکتا, بھارتی دفاعی ماہر

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

India declared 'dangerous' for minorities by US international religious freedom commission

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

چندی گڑھ: بھارت کے دفاعی امور کے ماہر معروف رضا نے کہاکہ بھارت کبھی پاکستان سے آزادکشمیر نہیں چھین سکتا۔

معروف رضا نے چندی گڑھ میں منعقدہ ملٹری لٹریچر فیسٹول کے ایک سیشن میں کہاکہ اگر ہم یہ دعوی کریں کہ ہم آزادکشمیر کو پاکستان سے واپس لے سکتے ہیں تو یہ جھوٹ ہے۔

ساؤتھ ایشین وائرکے مطابق رضا معروف نے یہ بات ایک سیشن کے دوران اپنی اور ٹی وی پروڈوسراقبال چند ملہوترا کی کتاب ”کشمیر ان ٹولڈ سٹوری: ڈی کلاسیفائیڈ’پرریٹائرڈ میجر جنرل جگت بیر سنگھ، ہندوستان ٹائمز کے ایگزیکٹو ایڈیٹر رمیش ونایک اورریٹائرڈ بریگیڈئر پردیپ شرما سے گفتگو کرتے ہوئے کہی۔

مزید پڑھیں:کشمیر اور بھارت میں ہندوتوا کے خلاف طوفان روکا نہیں جاسکتا،میجر جنرل آصف غفور

مباحثے کا موضوع پاکستان اورچین جیسے بیرونی اورکشمیر میں عوامی احتجاج جیسے اندرونی عوامل ساتھ جموں وکشمیر کا مستقبل تھا۔انہوں نے کہاکہ اگربھارتی حکومت کشمیر کے اندر مسئلہ حل کرے گی توکشمیر کا کوئی مسئلہ نہیں ہوگا۔

ساؤتھ ایشین وائرکے مطابق رمیش ونایک نے کہاکشمیر میں سیاسی سرگرمیوں کی اجازت دینے کی ضرورت ہے۔میجر جنرل جگت بیر سنگھ نے بھی کشمیر کی تزویراتی حیثیت اور چین ، افغانستان اور پاکستان کے ساتھ اس کے تعلقات پر اپنے خیالات کا اظہار کیا۔

Related Posts