مقبوضہ کشمیر میں بیوہ خواتین خوف میں زندگی گزار رہی ہیں،مشعال ملک

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

مقبوضہ کشمیر میں بیوہ خواتین خوف میں زندگی گزار رہی ہیں،مشعال ملک
مقبوضہ کشمیر میں بیوہ خواتین خوف میں زندگی گزار رہی ہیں،مشعال ملک

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

اسلام آباد:حریت رہنما یاسین ملک کی اہلیہ مشعال ملک نے کہا ہے کہ مقبوضہ کشمیر میں بیوہ خواتین خوف میں زندگی گزار رہی ہیں۔

بیوہ خواتین کے عالمی دن کے موقع پر اپنے پیغام میں مشعال ملک نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں بیوہ خواتین کی تعداد سب سے زیادہ ہے،کشمیر میں بہت سی خواتین ایسی بھی ہیں،جن کو معلوم ہی نہیں کہ ان کے شوہر زندہ ہیں۔

مشعال ملک نے کہا کہ شوہر کی تلاش میں خواتین کبھی جیلوں میں بھٹکتی ہیں،کبھی بھارتی فوج کے کیمپوں میں در بدر پھرتی ہیں۔مشعال ملک نے کہا کہ سالوں گزرنے کے باوجود شوہر کا پتہ نہیں چلتا،کشمیر میں بیوہ خواتین خوف میں زندگی گزار رہی ہیں۔

دوسری جانب (پی ڈی پی) کی صدر محبوبہ مفتی نے کہا ہے کہ جمعرات کو نئی دہلی میں بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کی طرف سے بلائے گئے کل جماعتی اجلاس میں ریاست کی 05اگست 2019 سے پہلے کی پوزیشن کی بحالی مرکزی مطالبہ ہوگا۔

کشمیر میڈیا سروس کے مطابق محبوبہ مفتی نے ضلع اسلام آبادکے علاقے بجبہاڑہ میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہم اس چیز کا مطالبہ کر رہے ہیں جو جموں و کشمیر اور لداخ کے لوگوں سے 5 اگست کو غیر قانونی طور پر چھینی گئی ہے۔

ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ کل جماعتی اجلاس کا کوئی ایجنڈا نہیں ہے۔ ہمیں کسی ایجنڈا کے بارے میں نہیں بتایا گیا ہے۔ تاہم ہم اپنے ایجنڈا پر واضح ہیں کہ ہم اس کی بحالی چاہتے ہیں جو ہم سے چھین لیا گیا ہے۔

محبوبہ مفتی نے کہاکہ گزشتہ دو سالوں کے دوران مقبوضہ جموں وکشمیر کے لوگوں نے بہت زیادہ مشکلات کا سامنا کیاکیونکہ جو بھی ناانصافی کے خلاف آواز بلند کرتا تھا اس کو گرفتاریا مختلف قوانین کے تحت نظربند کردیا جاتا تھا،یہاں تک کہ سچ لکھنے پر صحافیوں کو بھی نہیں بخشا گیا۔

محبوبہ مفتی نے کہا کہ وہ چاہتی ہیں کہ اعتماد سازی کے اقدام کے طورپربھارت کی مختلف جیلوں میں نظربند سیاسی رہنماؤں اور نوجوانوں سمیت تمام کشمیر ی نظربندوں کورہا یا جموں وکشمیر کی جیلوں میں منتقل کر دیا جائے۔

Related Posts